کراچی : کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں موسمیات چورنگی کے قریب دکان میں دھماکے سے خاتون اور 2 بچے جاں بحق جبکہ متعددزخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق افرد گلستان جوہر بلاک 4 کی رہائشی ہیں، خاتون اپنے بچوں کے ساتھ بھائی کے گھر آئی تھیں جہاں عمارت کی سیڑھیوں پر پہنچتے ہی دھماکہ ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ڈائریکٹر جناح ہسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق گلستان جوہر میں دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے دو بچوں اور ایک خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔ جاں بحق بچوں کی شناخت فاطمہ اور عبداللّٰہ جبکہ خاتون کی شناخت سعدیہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں 6 افراد زخمی ہیں اور 3 بیٹری، پیزا اور اسٹیٹ ایجنسی کی دکانوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ پولیس کاکہنا ہے کہ دھماکہ پیزا شاپ میں ہوا ہے کیونکہ پیزا کی دکان میں سلنڈر موجود تھے ، تاہم دھماکے کی نوعیت کا پتا لگانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے جو یہ تعین کرے گا کہ دھماکا گیس لیکج یا سلنڈراور بیٹریوں کی وجہ سے ہوا۔ ابتدائی طور پر یہ واقعہ حادثہ لگتا ہے جس میں دہشتگردی کے شواہد سامنے نہیں آ رہے۔ پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقا ت کی جارہی ہیں ۔
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت
- ایک دن قبل

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی
- ایک دن قبل

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد
- 21 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل
- 21 گھنٹے قبل

پمز آتشزدگی: وزیراعظم نے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو معطل کردیا، فوجداری کارروائی کی ہدایت
- 3 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی
- 2 دن قبل

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ، پیداواری صلاحیتوں کا جائزہ لیا
- 3 دن قبل

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان
- 21 گھنٹے قبل

پی کے 404: 37 سال سے لاپتہ طیارے کا راز برقرار
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال
- 2 گھنٹے قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل
- 2 گھنٹے قبل



