جی این این سوشل

دنیا

ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام

ٹائٹینک ڈوبنے کے 110 سال بعد پوسٹل کلرک کی پاکٹ واچ 3 کروڑ روپوں میں نیلام ہو گئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ٹائی ٹینک کے ساتھ ڈوبنے والی گھڑی 3 کروڑ میں نیلام
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

1912 کو بحر اوقیانوس میں ٹائٹینک ڈوبا تو یہ گھڑی پانی میں جا کر جم گئی ، جسے سمندر سے برآمد کرنے کے ایک ماہ بعد اسے ان کی اہلیہ کو واپس کر دیا گیا تھا۔

بی بی سی  رپورٹ کے مطابق سنیچر کو یہ گھڑی ڈیوائزس شہر کے نیلام گھر ہنری الڈریج اینڈ سنز کی جانب سے فروخت کی گئی۔ جہاں جہاز سے جڑی دیگر اشیا کی بھی نیلامی ہوئی۔

جیسے جہاز کے فرسٹ کلاس کا مینیو جس پر ’پلور آن ٹوسٹ‘ لکھا تھا، پچاس ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوا۔ فرسٹ کلاس مسافروں کی فہرست 41 ہزار پاؤنڈز میں نیلام کی گئی۔
میٹھے کی ایک پلیٹ 20 ہزار پاؤنڈز جبکہ ایک ریستوران کا مینیو 23 ہزار پاؤنڈز میں بیچا گیا۔ 2017 میں ٹائٹینک میں فرسٹ کلاس کی ایک ہوسٹس کا فر کوٹ ڈیڑھ لاکھ پاؤنڈز اور  مسافر آسکر ہوورسن کا خط ایک لاکھ 26 ہزار پاؤنڈ میں نیلام کیا گیا تھا۔

پاکستان

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے ملاقات

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آرمی چیف کی روس کے نائب وزیراعظم سے  ملاقات

راولپنڈی: چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی آسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے روس کے نائب وزیراعظم الیکسی اوور چک نے خیر سگالی ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم کی ملاقات جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی جس میں آرمی چیف اور روسی نائب وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے امور بشمول علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ چیف آف آرمی اسٹاف نے روس کے ساتھ روایتی دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا جب کہ پاک روس قیادت کا مختلف شعبوں میں سلامتی اور دفاعی تعاون کو تقویت دینے پر اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ نائب روسی وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، تعداد 18 ہو گئی

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد  پولیو عائشہ رضا فاروق نے پولیو کیس  پر تشویش کا اظہار کیا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں پولیو کا مزید ایک کیس رپورٹ، تعداد 18 ہو گئی

کوئٹہ : پاکستان میں رواں سال کا 18واں پولیوکیس کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (این ای او سی) نے تصدیق کی ہے کہ کوئٹہ میں رواں سال کا دوسرا اور بلوچستان کا 13واں پولیو کا کیس سامنے آیا ہے۔ اس کیس کے سامنے آنے کے بعد صوبے میں پولیو کے پھیلاؤ پر گہری تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق نے اس واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے کچھ علاقوں میں پولیو مہم میں رکاوٹوں کی وجہ سے وائرس پھیلنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہم اپنی کوششیں دوگنا کر رہے ہیں۔

عائشہ رضا فاروق نے مزید کہا کہ ہر بچے کو پولیو ویکسین کی متعدد خوراکیں لگانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے کے لیے انہیں پولیو ویکسین لگوائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

 روس کے نائب وزیراعظم 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

نائب وزیراعظم کی سربراہی میں روس کا اعلیٰ سطح وفد پاکستان پہنچا، ایئرپورٹ پر وزارت خارجہ کے حکام نے روسی وفد کا استقبال کیا۔

ذرائع کے مطابق روسی نائب وزیراعظم کی دورے کے دوران صدر آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون پر بات چیت ہوگی۔  

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll