جی این این سوشل

پاکستان

گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام دے دیا گیا

گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والی طالبہ بسمہ شاہد کو  2 لاکھ روپے کا انعام دے دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گوجرانوالا میں ڈاکوؤں کا مقابلہ کرنے والی طالبہ کو 2 لاکھ روپے انعام دے دیا گیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وائس چیئرمین اسپورٹس بورڈ پنجاب ندیم عباس نے طالبہ بسمہ شاہد کو چیک دیا اور کہا کہ بسمہ شاہد نے بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈاکو گرفتار کرائے، اس کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں۔

ندیم عباس بارا کا کہنا تھاکہ بسمہ شاہد نے ثابت کیا کہ لڑکیاں بہادری میں کسی سے کم نہیں، جرائم پیشہ افراد کے خلاف معاشرے کے ہرفرد کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

خیال رہے کہ بسمہ نے ہفتے کو بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلح افراد کے پرس چھیننے کی کوشش ناکام بنادی تھی اور ڈاکو گرفتار کرائے تھے۔

جرم

ڈی جی خان میں پولیس نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈی جی خان میں پولیس  نے  چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا

ڈی جی خان میں پولیس کے جوانوں نے چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے رات گئے حملہ کیا تھا جسے پولیس نے ناکام بنایا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  دہشت گرد جھنگی پولیس چیک پوسٹ پر قبضہ کرکے تعینات اہلکاروں کو یرغمال بنانا چاہتے تھے، 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر مختلف اطراف سے شدید حملہ کیا۔

ترجمان نے بتایا کہ دہشتگردوں نے حملے میں راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ، لیزر لائٹ گنز سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا، پولیس جوانوں کی زبردست مزاحمت کے بعد ایمونیشن ختم ہونے پر دہشتگرد بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ  زخمیوں میں اے ایس آئی عمران، کانسٹیبلز محمد عامر، عاشق زین، رحمت اللہ، ثنا اللہ، ایلیٹ کانسٹیبل طارق شامل ہیں، شدید زخمی ایلیٹ کانسٹیبل شاہد منظور کو علاج معالجے کیلئے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کے مطابق آر پی او ڈی جی خان اور ڈی پی او ڈی جی خان نے 02 روز قبل چوکی کا دورہ کیا، تعینات نفری کو حملہ کے تھریٹ سے آگاہ، دفاعی اقدامات کی ریہرسل کروائی تھی اور جھنگی چوکی کو اضافی نفری، ضروری آلات اور اسلحہ بھی پہلے ہی فراہم کر دیا گیا تھا۔

آئی جی پنجاب نے جھنگی چوکی پر تعینات پولیس جوانوں کا پوسٹ کا کامیابی سے دفاع کرنے پر شاباش دی ، آئی جی پنجاب نے آر پی او اور ڈی پی او ڈی جی خان کو زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کردی ۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس الرٹ ہے، دہشتگردوں کو کبھی ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، آر پی او ڈیرہ غازی خان اور ڈی پی ڈیرہ غازی خان حملہ کی اطلاع ملتے ہی مزید کمک لے کر موقع پر پہنچے، جھنگی چوکی پر تعینات 07 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے زخمی ہوئے، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ ایس او یو کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر تحفظات کا اظہار

اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر  تحفظات کا اظہار

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق اپوزیشن کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے لیے شیر افضل مروت کے نام پر نظرثانی کا پیغام بھیجا ہے۔ 

حکومت نے عہدے کے لیے اپوزیشن کی جانب سے کوئی اور نام سامنے نہ لانے کی صورت میں اپنا امیدوار لانے کا بھی عندیہ دیا ہے۔

شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی بنانے کے لیے اپوزیشن کو حکمران اتحاد کے تعاون کی ضرورت ہوگی

کیوں کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی بننے کے لیے کسی بھی امیدوار کا کم از کم 15 ووٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا۔ 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان کسان اتحاد کا کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

گندم کی خریداری ، پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام

گندم کی خریداری کے معاملے پر پنجاب حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے۔

پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی بے حسی کے خلاف کل سے تمام اضلاع میں مظاہروں کا اعلان کیا ہے، کسانوں کا کہنا ہے کہ اپنے مویشی اور گندم سڑکوں پر رکھ کر احتجاج کریں گے۔ 

پاکستان کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ کسانوں کو مارکیٹ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

صوبائی محکمہ خوراک کے ذرائع کا بتانا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو کسان کارڈ کے ذریعے چند دن بعد امداد دینےکا سلسلہ شروع کیا جائے گا جب کہ فلور ملز سیڈ ملز اور  آڑھتیوں نے مارکیٹ کا رخ کر لیا ہے۔ 

دوسری طرف گندم کی قیمت میں واضح کمی ہوئی ہوئی ہے،لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلےمیں چند روز میں آٹھ سو روپے کلو کمی آئی ہے۔

لاہور میں بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 2800 سے کم ہو کر 2000 روپے پر آگئی۔

چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے قیمت میں کمی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہوگئی ہے۔گندم کی قیمت میں کمی کی وجہ سے آٹا سستا ہوا ہے، فلور ملز مالکان کسانوں سے گندم خرید رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم کسانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حکومت بین الصوبائی پابندی مکمل ختم کرے، دوسرے صوبے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو نقصان سے بچائیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll