فیفا ورلڈ کپ؛ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

سعودی عرب نے اپنے گروپ میچ میں ارجنٹائن کو ہرا کر ایونٹ میں بڑا اپ سیٹ کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Nov 22nd 2022, 5:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیفا ورلڈ کپ؛ سعودی عرب کے ہاتھوں ارجنٹائن کو اپ سیٹ شکست

قطر میں کھیلے جارہے فیفا ورلڈ کپ 2022 میں سعودی عرب اور ارجنٹائن گروپ میچ میں آمنے سامنے تھے۔

میچ کے پہلے ہاف میں لیونل میسی نے پیلنٹی کک پرگول کرکے ارجنٹائن کو برتری دلادی۔

سعودی عرب نے دوسرے ہاف میں یکے بعد دیگرے 2 گول کردیئے۔ پہلا گول صالح الشہری جب کہ دوسرا گول سلیم الدوسری نے کیا۔

ارجنٹائن نے سعودی برتری کے خاتمے کے لئے مخالف گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کئے لیکن سعودی کھلاڑیوں نے ان حملوں کو ناکام بنادیا۔