جی این این سوشل

کھیل

محمد بن سلمان ارجنٹینا کیخلاف سعودی عرب کی فتح پر خوشی سے نہال

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان بھی فیفا ورلڈکپ 2022 میں ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہوگئے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

محمد بن سلمان ارجنٹینا کیخلاف سعودی عرب کی فتح پر خوشی سے نہال
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سعودی گزٹ نے سوشل میڈیا پر ولی عہد محمد بن سلمان کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ 

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ولی عہد محمد بن سلمان ورلڈکپ میں ارجنٹینا کے خلاف سعودی عرب کی جیت کی خوشی منارہے ہیں۔ 

سعودی گزٹ نے اس لمحے کو پوری سعودی قوم کے لیے خوشی کا لمحہ بھی قرار دیا۔ 

واضح رہے کہ فیفا ورلڈکپ 2022 کے گروپ سی میں سعودی عرب نے ارجنٹینا کو اپ سیٹ شکست دے دی۔

ورلڈکپ کے اس اہم میچ میں سعودی عرب کی فتح کا اسکور 1-2 رہا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح الشہری سالم محمد الدوسری نے ایک، ایک گول کیا جبکہ ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول لائیونل میسی نے کیا۔

پاکستان

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کو عہدے سے ہٹا دیا

وزیر اعظم شہباز شریف نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا۔
ذرائع کے مطا بق چیف کمشنر اسلام آباد انوارالحق کو عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد محمد علی رندھاوا کو چیف کمشنر اسلام آباد تعینات کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزارت داخلہ کے سیکشن افسر ایڈمن غلام مرتضیٰ کی جانب سے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو مراسلہ لکھا گیا ہے۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزارت داخلہ پنجاب حکومت میں بطور کمشنر لاہور تعینات چوہدری محمد علی رندھاوا کی خدمات بطور چیف کمشنر اسلام آباد یا سی ڈی اے میں استعمال کرنے کی خواہاں ہے لہٰذا ان کی خدمات وزارت داخلہ کے سپرد کی جائیں۔
یاد رہے محمد علی رندھاوا پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گر یڈ 20 کے افسر ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر نجکاری عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال

وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گل بار خان نے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے مابین ملک کی موجودہ سیاسی اور معاشی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی جبکہ گلگت بلتستان کے وزیر زراعت انجینئرمحمد انور اور وزیر تعلیم شہزاد آغا بھی اس موقع پر موجود تھے۔

عبدالعلیم خان اور حاجی گل بار خان کی ملاقات میں تتہ پانی اور قراقرم ہائی وے پر آر سی پل کی تعمیر، بابو سرٹنل کا افتتاح و روڈ کی تعمیر، شوتار،جاگ لوٹ اور سکردو روڈ کی تعمیر پر بات چیت ہوئی۔

دونوں رہنمائوں میں باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عبدالعلیم خان نے گلگت بلستان میں روڈ انفراسٹرکچر کے لئے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کروائی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پی اے سی کا چیئرمین نامزد کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا چیئرمین نامزد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے حامد رضا کی نامزدگی کے لیے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس سے قبل عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کیا تھا۔


سپیکر قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان زین قریشی، شیر افضل مروت اور حامد رضا نے ملاقات کی ہے جس میں پارلیمانی کمیٹیوں کی تشکیل کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔


تاہم اپوزیشن نے چیئرمین پی اے سی کے لیے حامد رضا کا نام اسپیکر کو دے دیا۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ چیئرمین پی اے سی کا انتخاب قواعد کے مطابق ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر کی چیئرمین پی اے سی کی نامزدگی کا کوئی دائرہ اختیار نہیں۔ یہ فیصلہ اپوزیشن کو کرنا ہے انہیں جو بھی نام دیا جائے گا وہ چیئرمین پی اے سی بنے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll