جی این این سوشل

دنیا

ترکیہ میں زلزلے  کے جھٹکے

انقرہ :ترکیہ کے شمال مشرقی علاقوں میں زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ترکیہ میں زلزلے  کے جھٹکے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ترک میڈیا کے مطابق  زلزلہ  مقامی وقت کے مطابق صبح 4بجے کے قریب پیش آیا، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے ۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت  ریکٹر اسکیل  پر  چھ اعشاریہ ایک  ریکارڈ  کی گئی ہے ۔ 

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز استنبول کے مشرق میں 170 کلو میٹر دور تھا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

ترک میڈیا کے مطابق مختلف علاقوں  میں36  سے زائد  افراد زخمی ہوئے  ہیں ۔ وزیر صحت فرحتین کوکا نے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 32 کا تعلق صوبہ ڈوزے، ایک استنبول اور دیگر2کا تعلق قریبی صوبوں بولو اور زونگولڈک سے ہے ۔

وزیر داخلہ سلیمان سویلونے گولیاکا کا دورہ کیا اور بتایا کہ ایک شخص گھبراہٹ میں بالکونی سے چھلانگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوا۔  زلزلے سے چند گودام تباہ ہوئے ہیں تاہم کسی بھاری مالی نقصان کی تاحال کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ زلزلے کے بعد اب تک 70 آفٹر شاکس ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

 زلزلے  کے جھٹکے  قبرص  ، یونان ،انگلینڈ  اور  یوکرین  میں بھی  محسوس کئے گئے ہیں ۔ 

 

پاکستان

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ترکی سے کاروباری شراکت داری مزید بڑھائیں گے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ترکیئے کے ساتھ اقتصادی تعلقات اور تجارتی شراکت داری مزید مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔وہ ترکیہ کے سرمایہ کاروں کے وفد سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

ترکئے کے سرمایہ کاروں نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں گہری دلچسپی ظاہر کیا ، وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکئے کے عوام کے درمیان صدیوں پر محیط برادرانہ تعلق موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے نظام میں اصلاحات کا آغاز کردیا گیا ہے۔پاکستان میں ترکئے کے سفیر مہمت پکاس نے ٹرمینل یاپی سنک کوسکن  کے چیف ایگزیکٹو اور ترکیہ اورپاکستانی حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

واضح رہے کہ ترکی  وفد نے اپنے پرتپاک خیرمقدم پر وزیراعظم پاکستان شہباز شریف  کاشکریہ ادا کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی، ایف آئی آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سنی اتحاد کونسل کے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج، شیر افضل مروت نامزد

قصور میں تھانہ کھڈیاں پولیس نے سنی اتحاد کونسل کی طرف سے غیر قانونی جلسہ کے انعقاد پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ 

مقدمہ میں سنی اتحاد کونسل کے شیر افضل مروت اور سردار محمد حسین ڈوگر سمیت 16 رہنمائوں کو نامزد کیا گیا۔ 

 ایف آئی آر کے متن کے مطابق جلسہ میں ریاست مخالف بیانیہ بنا کر لوگوں کو اشتعال دلانے کی کوشش کی گئی ہے۔ 

متن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے رہنمائوں نے اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ اور دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll