اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے جی ایچ کیو کی سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہونے کی تصدیق کردی ۔


تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے لیے جی ایچ کیو کی سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ہوگئی، باقی مراحل بھی جلد طے ہو جائیں گے۔
سمری وزارت دفاع سے وزیراعظم آفس میں موصول ھو گئ. انشاءاللہ باقی مراحل بھی جلد طے ھو جائیں گے.۔
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 22, 2022
اس سے قبل افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے منگل کی رات گئے ایک ٹویٹ میں بتایا کہ ’جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کے لیے چھ سینیئر ترین جرنیلوں کے ناموں کی سمری وزارت دفاع کو بھیج دی ہے۔
GHQ has forwarded the summary for Selection of CJCSC and COAS, containing names of 6 senior most Lt Gens to MoD.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) November 22, 2022
ذرائع کے مطابق سمری میں سب سے پہلا نام لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا ہے ، دیگر ناموں میں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس، لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کے نام شامل ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔
آرمی چیف کی تقرری کا طریقہ کار
مروجہ طریقہ کار کے مطابق آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ سے چند دن یا چند ہفتے قبل وزیراعظم آفس خط لکھ کر وزارت دفاع سے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری منگواتا ہے۔
اس کے بعد وزارت دفاع آرمی چیف سے ناموں کی فہرست مانگتی ہے۔
حکومتی رولز آف بزنس کے مطابق کسی بھی سرکاری تعیناتی کے لیے اگر ایک عہدہ خالی ہو تو تین نام بھیجے جاتے ہیں اور اگر دو تعیناتیاں کرنا ہوں تو پانچ نام بھیجے جاتے ہیں۔
چونکہ آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے دو عہدے خالی ہونے ہیں تو تو آرمی چیف پانچ نام وزارت دفاع کے ذریعے وزیراعظم آفس کو کو بھیج دیتا ہے۔
ان میں سے دو عہدوں کے لیے وزیراعظم دو لیفٹیننٹ جنرلز کو پروموٹ کرکے جنرل بنا دیتا ہے اور انہیں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی تعینات کرنے کی سفارش صدر کو بھیج دیتا ہے۔
وزیراعظم کو بھیجے گئے ناموں کی فہرست کے ساتھ ہر افسر کی سروس فائل بھی ہوتی ہے جس میں اس کی ماضی کی خدمات کا ذکر ہوتا ہے۔
صدر کی منظوری کے بعد آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے تقرر کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا جاتا ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کا کسانوں کو مفت بیج دینے کا فیصلہ
- 2 گھنٹے قبل

آرمی ایکٹ بنانے کا مقصد کیا تھا یہ سمجھ آ جائے تو آدھا مسئلہ حل ہوجائے، جسٹس جمال مندوخیل
- 2 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کا دورہ آذربائیجان،مختلف مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمتوں میں اضافہ جاری ،آج پھر مہنگا ہوگیا،فی تولہ قیمت کیا ہے؟
- 4 گھنٹے قبل

چیمپئنز ٹرافی:بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بری طرح فلاپ، نیوزی لینڈ کو 237 رنز کا ہدف
- ایک گھنٹہ قبل

سابق وزیر اعظم حسینہ واجدحکومت کا تختہ الٹنے والے طالبعلم رہنما نئی سیاسی جماعت بنانے کیلئے تیار
- 2 گھنٹے قبل

جرمنی کے انتخابات میں فریڈرک مرز کی کامیابی پر وزیر اعظم کی مبارکباد
- 35 منٹ قبل

سوات،مینگورہ اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگو ں میں خوف و ہراس
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان ریلوے کا کراچی سے پنڈی کے درمیان چلنے والی سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے
- 42 منٹ قبل

معروف اداکارہ صابرہ سلطانہ بیماریوں سے نبرد آزما،حکومت سے مالی امداد کی اپیل کر دی
- 4 گھنٹے قبل

رہنما پی ٹی آئی وسابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد
- 2 گھنٹے قبل