راولپنڈی : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی ۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون بڑھانے کے حوالے سے بات چیت کی گئی، ملاقات میں بالخصوص افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی کامیابیوں کو سراہا، روسی وزیر خارجہ نے خطے میں امن و استحکام اور خاص طور پر افغان امن عمل کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ پاک روس تعلقات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں، مستقبل میں مختلف شعبوں میں پاک روس تعلقات کئی شعبوں میں مستحکم ہوں گے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان روس کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان بھی دوطرفہ فوجی تعاون کے فروغ کی خواہش رکھتا ہے، روس کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعاون کو خوش آمدید کہتے ہیں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- ایک گھنٹہ قبل

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 7 گھنٹے قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- ایک دن قبل

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 4 گھنٹے قبل
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 5 گھنٹے قبل

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 6 گھنٹے قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- ایک دن قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- ایک دن قبل

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 6 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل






