Advertisement
پاکستان

پاکستان،ترکیہ کے مابین تجارتی حجم 5 ارب ڈالرتک بڑھانے پراتفاق

وزیراعظم شہبازشریف اورترکیہ کے صدررجب طیب اردوان کے درمیان معاونین کے بغیر ملاقات اوروفود کی سطح پر استنبول میں مذاکرات ہوئے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر نومبر 26 2022، 7:19 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان،ترکیہ کے مابین تجارتی حجم 5 ارب ڈالرتک بڑھانے پراتفاق

مذاکرات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات خاص طورپرتجارت وسرمایہ کاری، دفاع، تعلیم، رابطوں اورصحت سمیت مختلف شعبوں میں جاری تعاون کاجائزہ لیا۔

فریقین نے تین سال کے دوران باہمی تجارت کاحجم پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود بھرپورامکانات سے فائدہ اٹھایاجاسکے۔

دونوں رہنمائوں نے تجارتی معاہدے پرعملدرآمدمیں پیشرفت کے لئے بھرپور اقدامات کرنے پراتفاق کیا ، معاہدے پر رواں سال اگست میں دستخط ہوئے تھے۔

وزیراعظم نے قابل تجدید توانائی خاص طورپرپون اورشمسی توانائی کے شعبوں میں مزید تعاون کی ضرورت پرزوردیا۔

Advertisement