جی این این سوشل

دنیا

برازیل : دو اسکولوں میں فائرنگ، بچی سمیت 2خواتین ہلاک 

برازیل کی ریاست اسپریٹو سانٹو کے دو مختلف اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات میں بچی سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

برازیل : دو اسکولوں میں فائرنگ، بچی سمیت 2خواتین ہلاک 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز مسلح شخص نے ریاست کے دو مختلف اسکولوں میں گھس کر فائرنگ کی اور طلبہ سمیت اساتذہ کو بھی نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک بچی اور دو خواتین ہلاک ہوگئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 11افراد زخمی بھی ہوئے  ہیں ۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے 16 سال کے طالب علم کو شناخت کر کے گرفتار کرلیا گیا ۔ سابق طالب علم نے اپنے والد کی گن سے فائرنگ کی جو ملٹری پولیس کے افسر ہیں۔ 

اس سلسلے میں مزید تحقیقات جاری ہیں۔

پاکستان

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جی ایچ کیوحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی

جی ایچ کیو پرحملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی اوردیگرملزمان پرآج بھی فردِ جرم عائد نہ ہو سکی، سماعت ملتوی کر دی گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق فرد جرم کی کارروائی ملزمان کی کم حاضری کی باعث ملتوی کی گئی۔

سماعت کے دوران اسپیشل پراسیکیوٹرراجہ اکرام امین منہاس نے بتایا کہ کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ سانحہ 9مئی کے دوران جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا گیا۔ اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو مقدمات کا سامنا کریں۔

راجہ اکرام امین منہاس کا کہنا ہہے کہ اس مقدمے میں تقریبا 119 کے قریب ملزمان ہیں، جب تک تمام ملزمان کی حاضری مکمل نہیں ہوتی فردِ جرم عائد نہیں ہوسکتی۔

اسپیشل پراسیکیوٹرکے مطابق اگرملزمان پیش نہیں ہوتے توعدالت اُن کی درخواست ضمانت منسوخ کر دے،  عدالت سے درخواست ہے کہ ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کی جائیں کیونکہ یہ ضمانتوں کا غلط استمال کر رہے ہیں۔

اسپیشل پراسیکیوٹرنے کہا کہ ملزمان کی جانب سے مسلسل تاخیری حربے استعمال کئے جا رہے ہیں، اگلی پیشی پرمعززعدالت جو بھی فیصلہ کرے گی، اُس کے مطابق چلیں گے۔

واضح رہے کہ عدالت نے مقدمے کی سماعت 2 دسمبرتک ملتوی کر دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسلام آباد پر لشکر کشی کی گئی،معاشی طور پر مستحکم ہونگے تو برآمدات بڑھیں گی۔

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کی 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہزاروں مسلح افراد نے عدم استحکام پھیلانے کی کوشش کی،شرپسند مختلف ہتھیاروں کے ساتھ اسلام آباد پر حملہ آور ہوئے، اسلام آباد میں جو ہوا اس سے اسٹاک مارکیٹ تاریخی تنزلی کی طرف گئی ، انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کا براہ راست تعلق معاشی سکیورٹی سے ہوتا ہے،افواج پاکستان اور عوام نے دہشت گردی کا بہادری سے مقابلہ کیا،بدقسمتی سے دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے۔

خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آہستہ آہستہ درست سمت کی جانب بڑھ رہا ہے،حکومت کو اب بھی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم نے  اسٹاک مارکیٹ کے ایک لاکھ پوائنٹس کی سطح عبور کرنے پر اظہار تشکر کیا،وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی میں معاشی ترقی سست روی کا شکار رہی،معاشی صورتحال بہتر کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔

 

کھربوں روپے کے ٹیکس چوری ہورہے ہیں،ٹیکس لیکیج ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،شہباز شریف نے کہا کہ مانگے تانگے سے کام نہیں چلے گا، خود وسائل پیدا کرنے ہوں گے،میثاق جمہوریت کے بعد میثاق معیشت کا وقت آگیا ہے، شرپسند عناصر ترقی و استحکام کےلیے حاصل کامیابیوں کو رائیگاں کرنا چاہتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

 ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شاہ نوازقتل کیس، سابق ڈی آئی جی اور ایس ایس پی میر پور خاص کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

میر پور خاص کی انسداد دہشت گردی (اے ٹی سی) کی عدالت نے ڈاکٹر شاہ نواز بھٹؤ کے  قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی میر پور خاص جاوید جسکانی اور سابق ایس ایس پی اسد علی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے دونوں کی جانب سے دائر کردہ ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کے اہل خانہ کے وکیل، بیرسٹر اسد اللہ شاہ راشدی اور اظہر آرائیں  عدالت میں پیش ہوئے اور  بتایا کہ ایف آئی اے کے حکام اس قدر نا اہل ہیں کہ وہ ابھی تک مطلوبہ سی سی ٹی وی فوٹیج اور ملزمان کے موبائل فونز تک برآمد کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں دوران سماعت ڈاکٹر شاہ نواز کے خاندان کی جانب سے پیش ہونے والے  وکلا نے ایف آئی اے حکام کی جانب سے جمع کرائی جانے والی ابتدائی رپورٹ اور پولیس کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عدالت سے اس کیس کی ’جوڈیشل انکوائری‘  کا مطالبہ کیا، تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف ملنے کی راہ ہموار ہوسکے۔

ایف آئی اے کے افسران نے اپنے دلائل دیتے ہوئے  عدالت سے استدعا کی کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے مہلت دی جائے، جس پر  عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  ڈاکٹر شاہ نواز کنبھر کو 19میر پور خاص میں ستمبر کو مبینہ طور پر جعلی مقابلے میں قتل کیا گیا تھا، اور اس پر توہین مذہب کا جھوٹا الزام بھی عائد کیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll