جی این این سوشل

پاکستان

ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے جدوجہد فیصلہ کن موڑمیں داخل ہو رہی ہے : عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے جدوجہد فیصلہ کن موڑمیں داخل ہو رہی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک پر مسلط کرپٹ ٹولے سے نجات کیلئے جدوجہد فیصلہ کن موڑمیں داخل ہو رہی ہے : عمران خان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سینئر صوبائی وزیر اسلم اقبال کی ملاقات ہوئی ، اسلم اقبال نےعمران خان کولاہورودیگراضلاع سے روانہ قافلوں پربریفننگ دی۔

لاہورسے راولپنڈی تک سیکیورٹی انتظامات سے متعلق بھی عمران خان کو آگاہ کیا گیا۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پوری قوم حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کر رہی ہے، صاف وشفاف انتخابات ہی واحد راستہ ہے، جس سے ملک اوپر جائے گا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ قوم کو ملک کی حقیقی آزادی کے لیے آج باہر نکلنا ہے، ملک پرمسلط کرپٹ ٹولےسےنجات کیلئے جدوجہد فیصلہ کن موڑمیں داخل ہو رہی ہے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ میری زندگی کو خطرات ہیں، زخمی ہونےکےباوجودقوم کے لیے راولپنڈی جارہا ہوں، میری قوم میرے لیے پنڈی آئے گی۔

پاکستان

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟، جج کا تفتیشی افسر سے استفسار 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جوڈیشل کمپلیکس کیس میں اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی کی ضمانت میں توثیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران طاہر عباس سپرا نے تفتیشی افسر  سے استفسار کیا کہ ملزم گاڑی سے باہر آیا ہے یا نہیں؟ جس پر تفتیشی افسر نے بتایا اعظم سواتی گاڑی میں موجود تھے تاہم فوٹیج میں کہیں نظر نہیں آئے۔

جج نے استفسار کیا کہ کیا آپ کو اعظم سواتی کی تحویل کی ضرورت ہے؟ تاہم تفتیشی افسر نے اس سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں عدالت نے مقدمے میں اعظم سواتی کی ضمانت کی توثیق کردی۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

ایف سی نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایف سی  نے اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

ایف سی بلوچستان( نارتھ )نے بلوچستان اور سندھ کی بین الصوبائی سرحد پر انسداد اسمگلنگ آپریشن کیا۔

بلوچستان سے سندھ میں غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور چائنا سالٹ، سگریٹ اور ٹائر سمیت دیگر اشیا کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی۔

ضبط کیا گیا غیر قانونی ایرانی ڈیزل اور دیگر اشیا ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کی جارہی ہیں۔

اسمگلرز 7 ٹرکوں میں تقریبا 70000 لیٹرز ایرانی ڈیزل اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے جسے خفیہ اطلاعات پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنایا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے، چینی زبان کے عالمی دن کے موقع پر پیغام

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک چین اقتصادی، ثقافتی تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ۔

وزیر اعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر اعظم نے چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ آج چینی زبان کا عالمی دن ہے جو کہ ہزاروں سال پرانی چینی ثقافت کی ترجمان زبان ہے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کی آج چینی زبان دنیا بھر میں رابطے کی بڑی زبان بن چکی ہے اور اقوام متحدہ بھی چینی زبان کو رابطے کی آفیشل زبانوں میں شامل کر چکی ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے باعث پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔

پاکستان میں چینی زبان سیکھنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہاہے جس کی بدولت دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی زبان و ادب کی ترویج کے لئے سرکاری و نجی سطح پر ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تا کہ دونوں ممالک کی عوام کے درمیان روابط مزید مستحکم ہو سکیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll