دنیا
سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ، 9 افراد جاں بحق
حادثہ وادی الدواسر شاہراہ پر دو گاڑیوں کے درمیان آمنے سامنے سے ٹکرائو کے باعث پیش آیا
سعودی عرب میں گذشتہ روز ٹریفک کے المناک حادثے میں 9 افراد افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دو زخمی کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حادثہ الرین، وادی الدواسر شاہراہ پر پیش آیا۔ مسافروں کو لے جانے والی دو گاڑیاں آمنے سامنے سے ٹکرا گئیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریاض ریجن کے شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے اہلکار جائے حادثہ پرپہنچ گئے۔
سعودی ہلال الاحمر کا کہنا ہے کہ حادثہ جمعے کی صبح پیش آیا۔ ہلال احمر کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کو جمعے کی صبح اس کی اطلاع ملی تھی۔
حادثہ اس قدر شدید تھا کہ گاڑیوں میں سوار 9 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ دو زخمی ہیں۔زخمیوں کو وادی الدواسر اورنیہ جنرل ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
مرنے والوں کی نعشوں کو ہسپتال کے سرد خانے میں رکھوا دیا گیا۔ ہلاک و زخمی ہونے والوں کی شناخت کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا گیا
پاکستان
وزیراعظم کی زیرصدارت ملکی سیاسی و سکیورٹی صورتحال پر اجلاس
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ملک کی مجموعی سیاسی و سیکیورٹی صورتحال پر اجلاس ہوا۔
ذرائع کےمطابق اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سمیت دیگر وزرا موجود تھے، اجلاس میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور حکومت کی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی سے مزید مذاکرات نہ کرنے فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کا کہناتھا عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائیگا، عوام کے جان و مال کا تحفظ ریاست و حکومت کی ذمہ داری ہے جو پوری کی جائیگی، مہذب احتجاج ہر شہری کا حق مگر کسی کو انتشار کی اجازت نہیں دی جائیگی، حکومت اب تک صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے ۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
پاکستان
بشریٰ بی بی لاشیں گرانے کامنصوبہ لیکر آئیں ہیں، ریاست تحمل کامظاہرہ کررہی، عطا تارڑ
بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے،عطا تارڑ
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ریاست تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے مگر بشریٰ بی بی لاشیں گرانےکا منصوبہ لیکر آئیں ہیں، کیونکہ خون خرابے کے بغیر ان لوگوں کا گزارہ ہی نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی نےدوسروں کے بچوں کو سامنے رکھا ہوا ہے جبکہ ان کے اپنے بچے باہر ہیں،ان کا منصوبہ خون خرابہ کرنے کا ہے، یہ لوگ ایک دفعہ پھر 9 مئی دہرانا چاہتے ہیں ،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب کچھ دیکھ رہے ہیں مگر ریاست تحمل کا مظاہرہ کررہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت مظاہرین کو آگے نہیں بڑھنے دے گی،پنجاب ، سندھ اوربلوچستان سے کوئی باہر نہیں نکلا، کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ ان کا نظریہ ملک دشمن ہے،ہم نے جومظاہرین پکڑے ہیں انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ہمیں پیسے دے کر لایا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ لوگ بیلاروس کے صدر کے دورے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کے شہدا کا جو خون بہایا گیا وہ ہم کس کے ہاتھ پر تلاش کریں؟ ان کا کہنا تھا کہ یہ واحد جماعت ہے جس کے احتجاج میں افغانی شامل ہوتے ہیں، یہ چاہتے ہیں کوئی سانحہ ہو اور بعد میں اس کا فائدہ اٹھایا جائے۔
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
کسی کو بھی ملکی مفادات اور ترجیحات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے ،وزیر اعظم
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی ایک دن پہلے
پنجاب میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
تجارت 16 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید