جی این این سوشل

کھیل

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی 

لاہور : انگلش کرکٹ ٹیم پاکستانی سرزمین پر 17 سال بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے اسلام آباد پہنچ چکی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم آج سے پریکٹس کا آغاز کرے گی 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق  ایک روز آرام کے بعد مہمان ٹیم آج سے اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردے گی ، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز بھی ٹریننگ کی۔

انگلش کرکٹ ٹیم ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب  کپتان بین اسٹوکس  کی قیادت میں متحدہ عرب امارات سے اسلام آباد پہنچی جہاں پی سی بی حکام نے ٹیم کا استقبال کیا۔

مہمان کرکٹرز نے اتوار کو آرام کیا جبکہ آج سے وہ اپنی کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کریں گے۔

انگلش ٹیم کا پہلا پریکٹس سیشن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

 29 اور 30 نومبر کو بھی آر سی ایس میں پریکٹس سیشن منعقد کیا جائے گا جس کے بعد یکم دسمبر سے راولپنڈی میں پہلا کرکٹ ٹیسٹ شروع ہوگا۔

سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 دسمبر سے ملتان جبکہ تیسرا ٹیسٹ 17 دسمبر سے کراچی میں کھیلا جائے گا۔

انگلش ٹیم 2005کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

پاکستان

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ

حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور بے نتیجہ ختم ہوگیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہر اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے درمیان مذاکرات ہوئے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کے مطالبے پر قائم ہیں اور مؤقف اپنایاکہ بانی پی ٹی آئی کو فوری رہا نہ کیا تو ڈی چوک پہنچیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو اسلام آباد نہ آنے کی درخواست کی گئی اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ بیلاروس کے سرمایہ کاروں کے ساتھ کل اسلام آباد میں بزنس کانفرنس ہورہی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کو دھرنے کے لیے پریڈ گراؤنڈ یا پشاور موڑپر جگہ دینے کی پیش کش کی گئی جس کو پی ٹی آئی نے مسترد کردیا۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرداخلہ محسن نقوی وزیراعظم کو مذاکرات سے آگاہ کریں گے، حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے اگلے دور بھی ہونے کا امکان ہے۔
وزریر داخلہ اور بیرسٹرگوہرکے مذاکرات، حکومت کی پی ٹی آئی کو پشاورموڑ پر دھرنے کیلئے جگہ دینے کی پیشکش

 

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا لگایا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیلا روس کے صدر کی وزیر اعظم ہاؤس  آمد ، گارڈ آف آنر پیش

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو وزیر اعظم ہاؤس پہنچے،جہاں ان کا  وزیر اعظم شہباز شریف  کی جانب سے پرتپاک استقبال کیا  اور انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں نے پرجوش انداز میں مصافحہ بھی کیا۔

صدر بیلا روس الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر اعظم ہاؤس کے احاطے میں پودا بھی لگایا بعدازاں دونوں رہنماؤں کی ملاقات بھی ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو 3 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ نورخان ایئر بیس پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور وزیر اعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کی پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کی اپیل

امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے، میتھو ملر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کی پی ٹی آئی سے پرامن احتجاج اور تشدد سے گریز کی اپیل

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن احتجاج کریں اور تشدد سے گریز کریں۔

واشنگٹن میں نیو بریفنگ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امن و امان برقرار رکھتے ہوئے پاکستانی قوانین اور آئین کا احترام یقینی بنایا جائے۔

امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکام سے اپیل ہے کہ انسانی حقوق اور بنیادی آزادی کا احترام کریں۔

میتھیو ملر نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آزادی اظہار رائے اور پرامن احتجاج کے حامی ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll