جی این این سوشل

دنیا

دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں 40 سال بعد پھٹ پڑا

آتشاں فشاں ماونا لوا 40 سال بعد ایک بار پھر پھٹ پڑا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کا سب سے بڑا آتش فشاں 40 سال بعد پھٹ پڑا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ہوائی میں واقع دنیا کا سب سے بڑا فعال آتش فشاں ماونا لوا پھٹ پڑا، امریکی ریاست ہوائی میں دور دور تک لاوا اور گرم راکھ بکھیر دی ہے۔

حکام کے مطابق  لاوا کا بہاوزیادہ تر چوٹی کے اندر ہی ہےاور آبادیوں  کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے لیکن صورتحال تیزی سے تبدیل ہو سکتی ہے۔

آتشاں فشاں پھٹے پر وارننگ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے  جس میں آبادیوں کومحتاط  رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق ہوائی کے آتش فشانی پہاڑ ماونا لوا پر برسوں سے دباؤ بڑھتا چلا جا رہا تھا۔

ماونا لوا، جس کا مطلب ’ لمبا پہاڑ ‘ ہے ، دنیا کا سب سے بڑا آتش فشانی پہاڑ ہے ، یہ ہوائی کے جزیرے بگ آئی لینڈ کے نصف حصے پر پھیلا ہوا ہے۔

اس پہاڑ کا دامن سمندر کے اندر واقع ہے اور دامن سے لے کر چوٹی تک اس کی اونچائی 17 کلومیٹر بنتی ہے ، یوں اس لحاظ سے یہ ماؤنٹ ایورسٹ سے بھی اونچا ہے۔ 

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ماونا لووا  1983 سے اب تک 33 بار پھٹ چکا ہے۔ 

آخری بار یہ آتش فشاں 1984 میں پھٹا تھا اور یہ عمل 22 دن تک جاری رہا تھا، جب کہ اس کا لاوا سات کلومیٹر دور تک پہنچ گیا تھا۔  

جرم

مولانا ضیاءالرحمان کے قتل میں ملوث 4ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا

ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا، پولیس

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

مولانا ضیاءالرحمان کے قتل میں ملوث 4ملزموں کو حراست میں لے لیا گیا

پولیس نے مولانا ضیاء الرحمان کے قتل میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا، پولیس کے مطابق ملزمان کو تکنیکی تحقیقات کی مدد سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلستان جوہر میں ایف بی آر کے دفتر کے قریب مولانا ضیاء الرحمان کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔پولیس نے واردات میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پولیس کے ساتھ مل کر کارروائی کی اور ملزمان کو کراچی کے علاقے سنٹرل سے حراست میں لیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 12 ستمبر کو مولانا ضیاء الرحمان کو موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت پر قتل کیا گیا تھا۔ گرفتار کیے گئے ملزمان میں سے تین کی شناخت زبیر ، یاسین اور حق نواز گوپانگ کے نام سے ہوئی ہے۔ 

پولیس کا کہناہےکہ ملزمان نے موبائل فون چھینے کے دوران مزاحمت کرنے پر مولانا ضیاء الرحمان کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی طور پر واردات کو ٹارگٹ کلنگ بتایا گیا تھا۔ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کی پولیس کو آخری وارننگ

 لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

عدالت کی پولیس کو آخری وارننگ

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ نے پولیس کو ایک ہفتے میں شیخ رشید کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی حراست کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی، جس سلسلے میں آر پی او راولپنڈی سید خرم علی عدالت میں پیش ہوئے۔ پولیس نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کا بھتیجا اور ملازم واپس آ چکے ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید کو گھر سے گرفتار کرکے گولڑہ میں انٹیلیجنس دفتر منتقل کیا گیا، انہیں منتقل کرنے کی وڈیوز بھی موجود ہے۔

عدالت نے ریجنل پولیس آفیسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ آر پی اونے حد پار کردی ہے، شیخ رشید کو آئندہ ہفتے تک عدالت پیش کریں، ورنہ گرفتارکرنے والے ایس ایس پی آپریشن، ڈی ایس پی ، 4 ایس ایچ اوزکیخلاف مقدمہ درج ہوگا۔

جسٹس صداقت علی خان نے ریمارکس دیئے کہ آر پی او صاحب آپ کو ایک ہفتہ کی آخری وارننگ ہے، شیخ رشید نہ ملے تو تمام افسران کیخلاف میں خود مقدمہ درج کراؤں گا

آر پی او نے عدالت سے مزید 15 دن کا وقت مانگ لیا جس پر عدالت نے کہا کہ 15 دن بہت زیادہ ہیں یہ عام معاملہ نہیں، دو دن کی بھی مہلت بہت زیادہ ہوگی۔

جسٹس صداقت علی نے کہا کہ وکیل درخواست گزار سردار عبدالرازق کے کہنے پر مزید 7 دن کی مہلت دیتا ہوں، شیخ رشید ایک ہفتے کے اندر پیش نہ ہوئے تو عدالت ایف آئی آرکا حکم دے گی۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت ایک ہفتے تک ملتوی کر دی

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

اسلام آباد میں معمولی تلخ کلامی پر کھلے عام فائرنگ

اسلام آباد : اسلام آباد کی اہم ترین مارکیٹ بلیو ایریا میں معمولی تلخ کلامی پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی ،فائرنگ میں جدید اسلحہ استعمال کیا گیا میڈیا ذرائع کے مطابق فائرنگ سے پوری مارکیٹ کے چاروں اطراف میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔

ملزمان نے پولیس اور قانون سے بے خوف و خطر ہو کر کھلے عام فائرنگ کی ، عینی شاہدین کے مطابق 15 پر کال کرنے پر تھانہ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو حراست میں لے لیا اور واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو شہر اقتدار میں خوف و ہراس پھیلانے کے جرم میں قرار واقعی سزا دلوائیں گے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll