جی این این سوشل

دنیا

افغانستان: شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکا، 23 افراد جاں بحق

افغان شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

افغانستان:  شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکا، 23 افراد جاں بحق
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے شمالی شہر ایبک کی درسگاہ میں دھماکے کے نتیجے میں 23 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔

مقامی حکام کے مطابق دھماکا ظہر کی نماز کے دوران ہوا، جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

حکام نے بتایا کہ اب تک 23 افراد کی موت کی تصدیق ہوچکی ہے، جب کہ 30 افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جاچکا ہے، جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسلام آباد کے گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع چترال، کوہاٹ، مالاکنڈ، لوئر دیر، سوات، باجوڑ، غذر، گاہکوچ اور پشاور وگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی گہرائی 86 کلومیٹر تھی، تاہم زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں، دکانوں اور دفاتر سے باہر نکل آئے جبکہ زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

وادی کشمیر میں جاری پکڑ دھکڑکی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے مزید دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں

غیرقانونی طورپر بھارت کے زیرقبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس اور کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے حریت رہنماؤں اورشہریوں کو ہراساں کرنے سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھائی ہے ۔

سری نگرمیں ایک بیان میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے جنوبی ایشیاء کے استحکام اور خوشحالی کیلئے تنازعہ کشمیر کے فوری حل پرزوردیا ۔

مقبوضہ علاقے میں بھارتی فورسز کے جاری مظالم کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی ضرورت پر زوردیا۔

جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کریں ، پارٹی نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیرکے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

کشمیری مورخ حفصہ کنجوال نے بھارت پر الزام لگایا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے کی تاریخ و ثقافت کو مٹانے کی کوشش کررہا ہے ، انہوں نے ایک میڈیا انٹرویو میں اختلاف رائے کو دبانے کے لیے مودی حکومت کے ہتھکنڈوں کو اجاگر کیاجن میں بلاجوازگرفتاریاں اور آبادی کے تناسب کو بگاڑنا شامل ہے۔ انہوں نے مقبوضہ علاقے میں جاری جرائم پر بھارت کو جوابدہ ٹھہرانے میں عالمی برادری کی ناکامی پر اس کوتنقید کا نشانہ بنایا۔

وادی کشمیر میں جاری پکڑ دھکڑکی کارروائیوں کے دوران بھارتی فوجیوں نے مزید دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ادھر لداخ کے ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی قیادت میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جو بنیادی حقوق اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے خطے کی جدوجہد کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

موسمیاتی تبدیلی اور علاقائی تنازعات کے دوران وانگچک کی بھوک ہڑتال لداخ کے مسائل کو حل کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

ادھر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اختلاف رائے کو دبانے کی کوششیں تیز کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کوخبردار کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر حکومتی پالیسیوں پر تنقید کرنے سے باز رہیں۔

ایک تازہ سرکلر میں سرکاری ملازمین کو تادیبی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے حکومتی اقدامات پر آن لائن بحث یا تنقید کرنے سے روکاگیا ہے۔

انہیں بی جے پی کے دور حکومت میں جمہوری اقدار کی تباہی کا باعث بننے والی حکومتی پالیسیوں کا دفاع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دہشت گردی کے خاتمے کیلئے چین کیساتھ ملکر کام کریں گے ، ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ بشام کے قریب ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کے بعد چینی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے جس میں پانچ چینی شہری اپنی جان سے گئے ۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی کارروائیاں ہر قسم کی دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، ہمیں اس میں کوئی شک نہیں کہ بشام دہشت گردانہ حملہ کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم مل کر ایسی تمام قوتوں کے خلاف پوری عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان اپنے چینی بھائیوں کے ساتھ مل کر کام کرتا رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll