جی این این سوشل

کھیل

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیسے بیمار ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی

پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شامل انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 4 کھلاڑیوں کی طبیعت خراب ہوگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کیسے بیمار ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس، وکٹ کیپر بین فوکس بیمار ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اعلان کردہ انگلینڈ کی پلئینگ الیون میں شامل 2 بولرز بھی بیمار ہیں۔

دوسری جانب پاکستان اور انگلش کرکٹ بورڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتوی کرنے کے لیے بھی گفتگو جاری ہے۔

واضح رہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے کپتان بین اسٹوکس، زیک کرالی، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، بین فوکس، جیک لیچ، اولی رابنسن، جیمز اینڈرسن، لیام لونگ اسٹون اور بین ڈکٹ کا نام دیا تھا۔

یاد رہے کہ راولپنڈی میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے یکم دسمبر کی تاریخ طے ہے۔

پاکستان

پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

پیپلز پارٹی نے  گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا

پیپلز پارٹی نے گورنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرلیا ۔

پیپلیز پارٹی کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری صاف اور شفاف الیکشن کی راہی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں ، گورنر سندھ اپنے عہدے کی وجہ سے الیکشن پر اثر انداز ہو سکتے ہیں ۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ آئینی اعتبار سے گورنر سندھ کی سیاسی سر گرمیان غیر آئینی ہیں ۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے وفد نے الیکشن سے متعلق اپنے تحفظات کو الیکشن کمیشن کے سامنے رکھ دیا ۔

پیپلز پارٹی سندھ کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے اور الیکشن میں کسی بھی لاقانونیت سے بچنے کے لیے کامران ٹیسوری کو عہدے سے ہٹایا جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے

پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار  ہے۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

کرکٹ ورلڈ کپ :پاکستانی ٹیم کو بھارتی ویزے جاری نہیں ہوسکے

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم  اسکواڈ اور فینز کے ویزوں کے حوالے سےابھی کچھ  نہیں بتایا گیا، پی سی بی ایک ہفتے سے بھارتی ہائی کمیشن سے رابطے میں ہے، ایک ہفتے سے ویزوں کے جلد اجرا کے حوالے سے کہا گیا لیکن ہفتے کے آخری روز بھی ویزوں کا اجرا نہ ہو سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے ویزے تاخیرکا شکار ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ ویزے کے اجرا کے حوالے سے پریشانی کا شکار  ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نےانٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مسئلے سے متعلق آگاہ کردیا، معاہدے کے مطابق بروقت ویزے جاری کرنے کا کہا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سیاسی رابطے تیز آصف علی زرداری کی چودھری شجاعت سے ملاقات

مستقبل میں سیاسی سیٹ اپ کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے آصف علی ذرداری نے شجاعت حسین سے مشورہ مانگ لیا ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سیاسی رابطے تیز آصف علی زرداری  کی  چودھری شجاعت   سے  ملاقات

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد تمام سیاسی پارٹیوں نے سیاسی رابطے تیز کردیے ہیں ۔

سابق صدر آصف علی ذرداری اور چودھری شجاعت کے درمیان گزشتہ روز ملاقات ہوئی جس میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

مستقبل میں سیاسی سیٹ اپ کے لیے کیا حکمت عملی ہونی چاہیے آصف علی ذرداری نے شجاعت حسین سے مشورہ مانگ لیا ۔

آصف زرداری کے تحفظات پر چودھری شجاعت نے نواز شریف سے بات کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی ، چودھری شجاعت نے کہا کہ شہباز شریف پاکستان آئیں گے توان سے بھی بات کروں گا ۔

آصف زرداری نے شکوہ کیا کہ پیپلز پارٹی کو واقعی دیوار سے لگانے کا احساس ہو رہا ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll