پاکستان
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ
آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات کے دوسرا مرحلہ کی پولنگ آج ہوئی۔ پونچھ ڈویژن کے 4 اضلاع میں ووٹ کاسٹ کیے گئے۔

ضلع راولا کوٹ، باغ، سدھنوتی اور حویلی میں ووٹ ڈالے گئے۔ ساڑھے تین ہزار سے زائد امیدوار مدمقابل تھے جبکہ 10 لاکھ سے زائد ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔
میونسپل کارپویشن باغ اور تمام اضلاع کی کونسلز لوگوں کی توجہ کا مرکز رہے، پونچھ ڈویژن میں کل 1859 پولنگ سٹیشن جبکہ 2697 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے تھے۔
واضح رہے پونچھ ڈویژن میں 10 لاکھ 17 ہزار 13 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، مرد ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 37 ہزار 159 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 79 ہزار 854 ہے، جبکہ 362 مہاجرین ووٹرز بھی شامل ہیں۔
پونچھ ڈویژن چار اضلاع راولاکوٹ، باغ، سدھنوتی، اور حویلی کہوٹہ پر مشتمل ہے، راولاکوٹ میں ایک ہزار 82 امیدوار الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں، ضلع باغ میں ایک ہزار 249 امیدوار، سدھنوتی میں 880 اور ضلع حویلی کہوٹہ میں 372 امیدواران آمنے سامنے آئیں گے۔
کھیل
جامعہ زرعیہ میں ڈربی ریس کا انعقاد، ملک بھرسے 84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز کی شرکت
زرعی یونیورسٹی میں روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں

فیصل آباد: جامعہ زرعیہ فیصل آباد میں 56 ویں گرے ہاؤنڈ ڈربی ریس کاانعقاد کیا گیا جس میں ملک بھر سے84 تربیت یافتہ گرے ہاؤنڈز نے شرکت کی۔
زرعی یونیورسٹی کے ڈائریکٹوریٹ آف فارمز کے زیر اہتمام چیمپئن شپ کا افتتاح وائس چانسلر زرعی یونیورسٹی فیصل آبادپروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں اور سابق وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان منصور احمدنے کیا۔ ایونٹ میں صدر پاکستان گرے ہاؤنڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن آصف اقبال، ڈائریکٹر فارمز ڈاکٹر شاہد ابن ضمیر، ڈاکٹر ہارون زمان، ڈاکٹر ندیم اکبر، رانا شہزاد و دیگر بھی موجود تھے۔
ڈربی ریس کے شائقین اور طلبا و طالبات کی بڑی تعداد نے گرے ہاؤنڈز ریس سے لطف اندوز ہونے کیلئے یونیورسٹی کے نیزہ بازی گراؤنڈ کا رخ کیا۔ ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ زرعی یونیورسٹی میں روائتی کھیلوں کو فروغ دینے کیلئے اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں جس میں کاشتکاروں اور زرعی سائنسدانوں کے مابین روابط کو بھی مضبوط کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زراعت کو جدید خطوط پر استوار کر کے ہی مستحکم زرعی معیشت کا ہدف حاصل کیا جاسکے گا۔
تفریح
پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم نایاب کا ٹریلر جاری
فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی

پاکستان ڈرامہ کی معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم ’نایاب‘ کا ٹریلر جاری کر دی گیا۔
فلم نایاب کے ٹریلر کی تعارفی تقریب کراچی کے نجی کلب میں ہوئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں میں موجودہ پاکستانی مشہور اداکارہ یمنا زیدی، اوسامہ خان اور اداکار جاوید شیخ شامل ہے.
تعارفی تقریب میں اداکارہ یمنا زیدی نے فیملی کے ہمراہ شرکت کی جبکہ اداکار جاوید شیخ اور اوسامہ خان اور مشہور ڈائریکٹر اہتشام الدین نے شرکت کی اداکارہ یمنا زیدی نے ڈومیسٹک اسٹاف کے ہمراہ تصاویر بھی بنوائیں۔
View this post on Instagram
اداکارہ یمنا زیدی ے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ انہوں نے کبھی کرکٹ نہیں کھیلی، انہوں نے گیند کیچ کی، نہ بلا تھاما لیکن فلم ’نایاب‘ کے لیے انہوں نے کرکٹ کھیلنا سیکھی۔ ’نایاب‘ میں یمنیٰ زیدی نایاب نامی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی جو کہ بچپن سے ہی کرکٹر بننا چاہتی ہیں لیکن خاندان اور سماجی مسائل کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش آتی ہیں۔
اداکارہ یمنا زیدی کا امید ظاہر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہری فلم کو ضرور دیکھیں گے فلم کی کہانی پیار و محبت، مثبت پیغام کے گرد گھومتی ہے فلم کی زیادہ تر شوٹنگ صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں کی گئی ہے، تاہم اس کے متعدد مناظر لاہور سمیت دیگر شہروں میں بھی فلمائے گئے ہیں۔ یمنیٰ زیدی کی ڈیبیو فلم اگلے سال 26 جنوری کو پاکستان کے تمام سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
تجارت
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کے لئے بڑی معاونت
بینک نے کاروبار کے لئے خواتین کوقرضوں کی فراہمی کے ضمن میں 155.5 ملین ڈالر کی منطوری دے دی ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک نے مالیاتی شعبے تک خواتین کی رسائی میں اضافے اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے خواتین کوقرضوں کی فراہمی کے ضمن میں پاکستان کے لئے 155.5 ملین ڈالر کی معاونت کی منطوری دے دی ہے۔
اس معاونت میں 100 ملین ڈالر کاپالیسی قرضہ بھی شامل ہے جو مالیات تک خواتین کی رسائی بڑھانے کے لئے قانونی اور ضابطہ جاتی اصلاحات کے لئے بروئے کار لایاجائے گا، 50 ملین ڈالر مالیاتی انٹرمیڈیٹیشن قرضہ بھی اس معاونت کاحصہ ہے جس کے تحت خواتین کو قرضے کی فراہمی کے لئے مالیاتی اداروں کی مدد کی جائے گی،علاوہ ازیں مالیات سے متعلق سرگرمیوں کے لئے 5.5 ملین ڈالر کی مزید معاونت بھی فراہم کی جائے گی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کےڈائریکٹر جنرل برائے وسطی ومغربی ایشیا یوگینی زکوپ نے اپنے بیان میں کہاہے کہ خواتین کی شمولیت اور انہیں مساوی اقتصادی مواقع فراہم کئے بغیر جامع ،موزوں اور پائیدار ترقی کاحصول ناممکن ہے۔ بینک کی اس معاونت سے مالیاتی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے ، مالیات میں خواتین کی رسائی میں اضافے اور خواتین کو بااختیاربنانے و انہیں روزگار کی فراہمی میں مدد ملے گی۔
اعلامیے کے مطابق پاکستان کی افرادی قوت میں خواتین کاحصہ23 فیصد جبکہ کاروبار میں ان کی شمولیت کی شرح دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کم ہے۔ اے ڈی بی کے سینئر اکانومسٹ اینڈریو میکارتے نے بتایا کہ پاکستان میں کاروباری خواتین کی ایک تعداد موجود ہے تاہم ان کی موجودگی کااعتراف نہیں کیا جاتا ۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری خواتین کی استعدادکارمیں بہتری اور ان کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی کے لئے پالیسی اصلاحات ضروری ہیں ۔
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
انڈوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
چین نے پاکستان میں پہلے 765کلو واٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا
-
ٹیکنالوجی 8 گھنٹے پہلے
آن لائن لرننگ ڈرائیونگ لائسنس ایپ کا باضابطہ آغاز
-
تفریح 7 گھنٹے پہلے
امیتابھ بچن اپنے نواسے کو پرموٹ کرنے میں لگ گئے
-
دنیا 6 گھنٹے پہلے
وسطی چین میں شدید برفبا ری ،معمولات زندگی درہم برہم ، سکول بند، زمینی و فضائی ٹریفک متاثر
-
پاکستان 2 دن پہلے
عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت
-
تجارت 18 گھنٹے پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
دنیا 2 دن پہلے
عراق ، رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے 14افراد جاں بحق