گھریلو صارفین کو کھانا پکانے کیلئے صبح، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی، گیس کی قلت والے علاقوں میں سلنڈرز دیں گے


سوئی گیس کمپنی نے لاہور میں 3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیئے، گھریلو صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کمپنی کی جانب سے کھانے پکانے کے اوقات میں گیس کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ایس این جی پی ایل حکام نے لاہور میں 3 وقت گیس فراہمی کے اوقات کار جاری کردیئے ہیں۔
اوقات کار کے مطابق گھریلو صارفین کو صبح ، دوپہر اور شام تین وقت گیس فراہم کی جائے گی۔ گھریلو صارفین کو صبح 6 سے 9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی، دوپہر میں 12 بجے سے 2 بجے تک اور شام 6 بجے سے رات9 بجے تک گیس فراہم کی جائے گی۔ دوسری جانب لاہور کے صارفین نے گیس کی غیر اعلامیہ بندش اور پریشر میں کمی کی شکایات کی ہیں، اعوان ٹاؤن، جوہرٹاؤن، رضوان گارڈن، رانا ٹاؤن، اندرون شہر، گڑھی شاہو، ہربنس پورہ، تاج پورہ اور شالیمار کے بعض علاقے صبح کے اوقات میں گیس سے محروم ہیں۔
جنرل منیجر سوئی ناردرن تاج علی خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ سردی آتے ہی گیس کی طلب بڑھ جاتی ہے، دور دراز علاقوں میں گیس کے مسائل ہیں، شہر میں نہیں۔ وزیرمملکت مصدق ملک کی ہدایت پر گیس فراہمی بڑھادی ہے، پشاور میں گیس سپلائی یومیہ7 کروڑ کیوبک فٹ سے بڑھا کر ساڑھے 9 کروڑ کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا میں کھانے کے اوقات میں گیس کی ضرورت پوری ہو رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صبح 3 گھنٹے، دوپہر 2 اور شام کے اوقات میں 3 گھنٹے گیس دی جا رہی ہے، بل ریڈنگ کے مطابق بھیجے جاتے ہیں جنہیں شکایات ہوں وہ درخواست دیں۔انہوں نے بتایا کہ کم پریشر اور گیس کی قلت والے علاقوں میں سلنڈر دے رہے ہیں۔آن لائن قومی شناختی کارڈ کے اندراج سے گیس سلنڈر حاصل کیا جاسکے گا، 10کلو میٹر کے اندر گیس سلنڈر کی تبدیلی اور ڈیلوری فری ہوگی، نئے کنکشنز پر پابندی ہے، ان صارفین کو بھی گیس سلنڈرز دیے جائیں گے۔
جنرل منیجر تاج علی خان نے کہا کہ اوگرا کے ریٹ کے مطابق ایل پی جی سلنڈر دیئے جائیں گے۔پشاور میں ہدف کے مطابق 13 ہزار گیس سلنڈرز دیئے جائیں گے، لیک پائپ لائنز تبدیل کرکے نئی پائپ لائنز ڈالی جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا میں 10لاکھ اور پشاور میں تقریباً 5 لاکھ گیس صارفین ہیں۔
سبکدوش ہونے والے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے اعزاز میں خصوصی الوداعی تقریب کا انعقاد
- 13 گھنٹے قبل

ملک بھر میں خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم جاری
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کا اینٹی شپ بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ، صدر، وزیراعظم کی مبارکباد
- 2 دن قبل

آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا، پاک بھارت ٹاکرا کب ہو گا؟
- 2 دن قبل

27 ویں ترمیم میں ہمیں نظر انداز کیا گیااسے مسترد کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمان
- 2 دن قبل

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جی ایچ کیو آمد، فیلڈ مارشل سے الوداعی ملاقات
- 2 دن قبل

سیکیورٹی خدشات کے باعث اسرائیلی وزیراعظم نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا
- 2 دن قبل
پاکستان اور بحرین کے درمیان دو طرفہ تجارت کو تین سالوں کے اندر 1 بلین امریکی ڈالر تک لے جایا جائے گا، شہباز
- 16 گھنٹے قبل
گنی بساؤ: صدرمعزول، فوج نے اقتدار سنبھال لیا
- 10 گھنٹے قبل

فیض حمید کا کورٹ ماشل قانونی اور عدالتی عمل ہے،اس پر قیاس آرائیاں نہیں ہونی چاہئیں،آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل
پاک-سعودیہ مشترکہ فوجی مشقیں ’البطار II‘ اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل
روس یوکرین جنگ سے کامیابی کے ساتھ نہیں نکل سکتا، جرمنی
- 16 گھنٹے قبل








