پاکستان
آرمی چیف کا کراچی ہیڈکوارٹرز کا دورہ،مزارقائد پر حاضری
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا دورہ کیا ،سکیورٹی اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی۔
فوج کے ترجمان ادارے (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا انہوں نے قائد اعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔
آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں آپریشنل، سکیورٹی اور دیگر متعلقہ امور اور سیلاب متاثرہ علاقوں پر سول انتظامیہ کو دی گئی معاونت پر بریفنگ دی گئی۔
آرمی چیف نے سندھ میں سیلاب کے دوران فوج اور رینجرز کی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کراچی میں محفوظ ماحول برقرار رکھنے کے لیے فارمیشن اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تعریف کی۔
آرمی چیف کی کراچی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔
کھیل
دورہ جنوبی افریقہ: فخرزمان سمیت سینئرز کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان
بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے
دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت کا عمل جاری ہے، جبکہ فخر زمان سمیت دوسرے سنئیرز کھلاڑیوں کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔
جبکہ چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ سینئر بلےبازوں اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان کی ٹیم دسمبر میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی جہاں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی،دونوں ٹیموں کے درمیان وائٹ اور ریڈ بال سیریز 10دسمبر سے 7 جنوری تک کھیلی جائے گی۔
پاکستان
پی ٹی آئی کو عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پرنوٹس جاری
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود احتجاج کرنے پر پی ٹی آئی سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں احتجاج کی اجازت نا دینے کے عدالتی حکم کے باوجود وفاقہ دارالحکومت میں احتجاج ہونے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔
درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود مظاہرین اسلام آباد آئے اور نظام زندگی مفلوج کر دیا۔ حکومت اور انتظامیہ اسلام آباد میں امن و امان برقرارنہیں رکھ سکے، عدالتی حکم عدولی پر فریقین کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں سمیت سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر، ڈپٹی کمشنر، آئی جی اسلام آباد کو بھی نوٹسز جاری کرکے آئندہ ہفتے تک جواب طلب کرلیا۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انتظامیہ کو احتجاج کی اجازت نہ دینےکا حکم دیا تھا مگر پی ٹی آئی نے اس کے باوجود احتجاج کیا اور حکومت مظاہرین کو اسلام آباد آنے سے نا روک سکی۔
بعد ازاں تاجروں نے اپنی درخواست پر ہونے والے فیصلے پر عمل نا ہونے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔
پاکستان
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے
پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی، شوکت یوسفزئی
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی ناکام احتجاج پر اپنی لیڈرشپ پر برس پڑے۔
پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بڑے بڑے عہدوں والے کہاں تھے؟ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور پنجاب کی لیڈرشپ کہاں تھی؟ علی امین، عمر ایوب، اسد قیصر کے سوا کوئی نہیں تھا۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور حکومت سنگجانی میں احتجاج پر راضی تھے، بشریٰ بی بی نے یہ بات کیوں نہیں مانی؟ ہم ڈی چوک کیوں گئے؟ پارٹی کو سیاسی لیڈرشپ چلائے گی یا بشریٰ بی بی۔
رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ علی امین گنڈاپور کو قربانی کا بکرا بنایا گیا ہے۔
-
تجارت 48 منٹ پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع ہے؟
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
مولانا فضل الرحمن کی اسلام آباد میں پرتشدد واقعات کی مذمت
-
کھیل ایک دن پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
دنیا 19 گھنٹے پہلے
ولیم ہیگ آکسفورڈ یونیورسٹی کے نئے چانسلر منتخب
-
دنیا ایک دن پہلے
چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز
-
دنیا 3 گھنٹے پہلے
آسٹریلیا:16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا بل منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
راستوں کی بندش: پٹرولیم مصنوعات کی قلت کا معاملہ سنگین ہو گیا