جی این این سوشل

پاکستان

توہین عدالت نوٹس پر اسدعمر نے  معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما اسد عمر نے توہین عدالت نوٹس میں معافی مانگ لی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

توہین عدالت نوٹس پر اسدعمر نے  معافی مانگ لی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں اسد عمر کی توہین عدالت نوٹس پر سماعت ہوئی۔ جسٹس جواد حسن نے پوچھاکہ آپ کے موکل کہاں ہیں ان کو پیش کریں۔ اسد عمر نے کہا کہ میرا مقصد کسی بھی جج یا عدلیہ کو نشانہ بنانا نہیں تھا، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں اور کرتے رہیں گے، اگر میری تقریر سے کوئی لائن کراس ہوئی تو معافی مانگتا ہوں۔
 
جسٹس جواد حسن نے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں نے آپ کو لانگ مارچ کی اجازت دی، آپ نے عدالتوں پر الزامات لگائے، مسئلہ توہین عدالت کا نہیں، اداروں اور ان کی شخصیات کے اوپر الزامات کا ہے۔
 
اسد عمر نے عدالت کو بتایا کہ میری تقریر میں کسی جج کا نام نہیں تھا۔ جس پر جسٹس جواد حسن نے کہا کہ عدالت کے پاس آپ کا ویڈیو بیان موجود ہے، آپ کو معلوم ہے آپ نے تقریر میں کیا کہا ؟ آئین کا آرٹیکل 50 اور 60 رائٹ ٹو ڈیموکریسی کی اجازت دیتا ہے، آئین رائٹ ٹو موومنٹ کی اجازت دیتا ہے لیکن اداروں پر تنقید کی نہیں۔
 
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے اسد عمر کو جاری توہین عدالت نوٹس کیس نمٹا دیا۔

پاکستان

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق

موٹروے پر شیخوپورہ کے نزدیک آئی جی اسلام آباد کی سکواڈ کو حادثہ،ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 2زخمی ہو گئے ۔

تفصیلات کے مطابق سکواڈ کی گاڑی حادثہ ٹائر برسٹ ہونے کی وجہ سے پیش آیا ،سکواڈ میں شامل 1 پولیس اہلکار جاں بحق 2 زخمی ہو گئے،موٹروے پولیس نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ،آئی جی اسلام آباد خود ساتھ نہیں تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، خواجہ آصف

پی ٹی آئی والے اگر سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا، وزیر دفاع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں دو نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی، اگر یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں اور ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔

اپنے بیان میں مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کارکنان کے ہاتھوں سارا دن رل گیا، پوری پی ٹی آئی کی کمٹمنٹ وڑ گئی، پی ٹی آئی کو چیک کرنا چاہیئے کہ بشری بی بی کہیں 2 نمبر گیم تو نہیں کھیل گئی۔

خواجہ آصف نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ چیک کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے، حکومت کو بشری بی بی کا مشکور ہونا چاہیئے، سنگجانی میں بیٹھنے پر بانی پی ٹی آئی اور پارٹی لیڈرشپ راضی تھی، اگر یہ سنگجانی بیٹھ جاتے تو آج سڑکیں بند ہوتیں، انٹرنیٹ بھی مشکل سے چلتا، ائیر پورٹ سے اسلام آباد آنا مشکل ہوتا، ڈی چوک کے حملے کا خطرہ بدستور رہتا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ بشری بی بی کی ضد پر خیبرپختونخوا سے آنے والے ڈی چوک پر حملہ آور ہوئے، پہ عمران خان کی رضا مندی کے برعکس تھا، پھر یہ گاڑیاں، جھنڈے، عمران خان کی تصویریں چھوڑ کے بھاگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف کی اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اسٹاک ایکسچینج میں انڈیکس کے ایک لاکھ کا ہندسہ عبور کرنے پر قوم کو مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مارکیٹ میں تیزی حکومتی پالیسیوں پر کاروباری برادری کے بھروسے کی عکاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مصروف عمل حکام لائق تحسین ہیں۔ میں نے قوم سے عہد کیا تھا کہ معاشی استحکام اور ملکی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھاؤں گا۔ اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے ہم نے سیاست کی قربانی دی۔

شہباز شریف نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ہماری سیاسی قربانی رائیگاں نہیں گئیں۔ جبکہ دشمن ہمارے ملک کو دوبارہ ڈی ریل کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی ہوئی ہے۔ ہم ملکی ترقی کے لیے یونہی محنت کرتے رہیں گے۔ اور دشمنوں کو اپنے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll