دنیا
برطانیہ میں آج شدید برفباری کی پیشگوئی
لندن : برطانیہ میں تاریخ کی شدید ترین برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں آج سے شدید برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے ، درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔
ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی نے سرد موسم کے تیسرے درجے کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز برطانیہ کے بعض علاقوں میں توقع سے زیادہ برف باری اور شدید سردی نے کاروبار زندگی کو معطل کردیا۔
اسکاٹش ہائی لینڈز میں درجہ حرارت منفی 9 تک چلا گیا ، کئی مقامات پر گاڑیاں برف میں پھنس گئیں، بس سروسز میں بھی خلل پڑا، ایبر ڈین ایئر پورٹ پر کئی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سرد موسم صحت کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے، بوڑھے افراد، دل اور پھیپھڑوں کے مریض خاص طور پر خطرے میں ہوسکتے ہیں۔
کھیل
نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا
میلبرن: سربیا کے نوواک جوکووچ نے 10 ویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل جیت لیا۔

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں کھیلے جانے والے فائنل میں جوکووچ نے یونان کے اسٹفنوس اسٹسیپاس کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔
جوکووچ نے دسویں مرتبہ آسٹریلین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا جس کے بعد ان کے گرینڈ سلیم ٹائٹلز کی تعداد 22 ہو گئی ہے اور وہ اسپین کے رافیل نڈال کے برابر آگئے ہیں۔
واضح رہے کہ جوکووچ نے اپنے کیریئر میں اب تک 22 گرینڈ سلیم ٹائٹلز جیتے ہیں جب کہ 11 ٹورنامنٹس میں وہ رنر اپ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ سربیا کے 35 سالہ کھلاڑی نے 10 مرتبہ آسٹریلین اوپن، 7 مرتبہ ومبلڈن، 3 مرتبہ یو ایس اوپن اور 2 مرتبہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جیتا ہے۔
دنیا
امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ
ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے

امریکا کو دیوالیہ ہونے سے بچاؤ، ریپبلکنز بھی صدر بائیڈن کیساتھ بیٹھیں گے۔
امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کیون مک کارتھی نے کہا کہ صدربائیڈن کو قرض کی حد بڑھانے کے بدلے اخراجات میں کٹوتی کا سوچنا ہوگا، ذمہ دارانہ رویہ اپنا کر قرض کی حد بڑھائی جاسکتی ہے۔
وائٹ ہاس کا کہنا ہے کہ اقتصادی بحران سے بچنے کیلئے قرض کی حد بڑھانا ملک کی ذمہ داری ہے۔
کیون مک کارتھی کی ایوان کا اسپیکر بننے کے بعد صدر بائیڈن سے یہ انکی پہلی ملاقات ہوگی۔
پاکستان
مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی، پرویز الٰہی
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی ہے۔

انہوں ںے یہ بات سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہے لیکن حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ہے۔
انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ کن ہے، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو چکا ہے، ملک میں اس وقت انتظامی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہو گئے ہیں۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، یہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا نے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
سستا آٹا لینے کی کوشش میں بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ اسسٹنٹ کمشنر نے جلا دیا
-
کھیل 2 دن پہلے
شعیب ملک کا اہلیہ ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ پر خصوصی پیغام
-
پاکستان 2 دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
تجارت ایک دن پہلے
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 35 روپے فی لیٹر تک اضافہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا
-
تجارت 19 گھنٹے پہلے
اوگرا کا پیٹرول کا مصنوعی بحران پیدا کرنیوالوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ