کھیل
پاکستان اورانگلینڈکے مابین دوسرا ٹیسٹ میچ آج سےملتان میں کھیلاجائے گا
پاکستا ن اورانگلینڈ کے درمیا ن تین میچوں کی سیریزکادوسراکرکٹ ٹیسٹ آج سے ملتان میں کھیلاجائے گا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 16 سال بعد آج ٹیسٹ میچ کی میزبانی کررہا ہے جہاں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں مدمقابل ہوں گی۔
میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دن دس بجے شروع ہوگا۔
گزشتہ روز دونوں ٹیموں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، دھند کے باعث ٹریننگ سیشن تاخیر سے شروع ہوئے۔
انگلش کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریننگ کے ساتھ بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کی تھی ، انگلش کپتان اور کوچ نے ٹیسٹ کےلیے تیار کی گئی پچ کا جائزہ بھی لیا تھا۔
دوسری جانب پاکستان ٹیم نے بھی پریکٹس بھرپور انداز میں کی ۔
آج قومی ٹیم کی حتمی الیون میں کون کھیلے گا کون ڈراپ ہو گا اس بات کا فیصلہ ٹاس سے قبل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مہمان ٹیم انگلینڈ کو 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
دنیا
ایرانی دفاعی تنصیب پر ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہوسکتا ہے، امریکی اہلکار
حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

امریکی اہلکار نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران میں دفاعی تنصیب پر ہونے والے ڈرون حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا کہ ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کے شرط پر بتایا ہے کہ ایران میں ہونے والے ڈرون حملوں میں اسرائیل ملوث ہو سکتا ہے تاہم امریکی حکام نے اس حوالے سے کہا کہ اس معاملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں ہے۔
اسرائیل کی جانب سے بھی امریکی اہلکار کے بیان کی تصدیق یا تردید کیلئے کوئی بیان سامنے نہیں آیا نہ ہی ایرانی وزارت دفاع نے تاحال حملوں کا الزام کسی پرعائد نہیں کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ حسین امیرعبداللھیان نے ایران میں دفاعی تنصیب پر حملے کو ملک میں انتشار پھیلانے کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔ ایک ٹی وی پروگرام میں ایرانی قانون ساز اسمبلی کے رکن عبداللہ مرزئی نے کہا کہ مضبوط قیاس آرائیاں ہیں کہ حملے میں اسرائیل ملوث ہے۔
گذشتہ روز ایران کے مرکزی شہر اصفہان میں موجود ایک دفاعی تنصیب پر ہونے والے حملے کے بعد ایرانی حکام کا کہنا تھا کہ ایران نے دفاعی تنصیب پر ڈرون حملے ناکام بنا دیئے ہیں، حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پاکستان
شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل
لال حویلی کے 2 یونٹس اور اس سے ملحقہ 5 یونٹس سمیت کل 7 اراضی یونٹس کو سیل کردیا

راولپنڈی: متروکہ وقف املاک راولپنڈی نے پولیس اور ایف آئی اے کی بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر وقف املاک آصف خان نے کہا کہ لال حویلی کے 2 یونٹس اور اس سے ملحقہ 5 یونٹس سمیت کل 7 اراضی یونٹس کو سیل کردیا ، شیخ رشید اور ان کے بھائی لال حویلی کے 2 یونٹس میں رہائش پذیر تھے۔
متروکہ وقف املاک نے ڈپٹی کمشنر، سی پی او اور ڈائریکٹر ایف آئی کو معاونت کیلئے پہلے ہی خطوط ارسال کئے تھے۔شیخ رشید اور ان کے بھائی شیخ صدیق کوئی ریکارڈ یا مستند دستاویز پیش نہیں کرسکے،
لال حویلی آپریشن کیلئے ضلع انتظامیہ پولیس اور ایف آئی اے سے مدد طلب کی گئی۔
پاکستان
مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی، پرویز الٰہی
لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا ہے کہ مریم نواز کی واپسی پر اسحاق ڈار نے 35 روپے پیٹرول مہنگا کر کے سلامی دی ہے۔

انہوں ںے یہ بات سابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ریٹائرڈ) اعجاز شاہ سے ملاقات کے دوران کہی، ملاقات میں ملک کی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ق لیگ کے مرکزی رہنما چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کریڈٹ نواز شریف اور مریم نواز کو جاتا ہے، مہنگائی کا جن بے قابو ہے لیکن حکومت کو انتقامی کارروائیوں سے فرصت نہیں ہے۔
انہوں ںے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال تباہ کن ہے، جرائم میں تیزی سے اضافہ ہو چکا ہے، ملک میں اس وقت انتظامی گورننس نہ ہونے کے برابر ہے، ڈویلپمنٹ منصوبوں سے جو روزگار کے مواقع پیدا ہورہے تھے وہ بھی بند ہو گئے ہیں۔
چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ محسن نقوی کی حکومت میں بے روزگاری میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، یہ حکومت ملک کو ڈیفالٹ کی طرف لے کر جارہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ قوم کو مہنگائی کے عذاب میں پھنسا نے والوں کو عوام مسترد کر چکے ہیں، اس حکومت میں عوام کو مہنگائی کے نئے طوفان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
33 قومی اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخاب 16 مارچ کو ہوگا
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ایک امریکی ڈالر 262 سے بھی تجاوز کرگیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
اسلام آباد اور راولپنڈی کے گردو نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے
-
پاکستان ایک دن پہلے
ملک کے جو حالات ہیں کوئی بھی اس سے بری الذمہ نہیں:شاہد خاقان عباسی
-
تجارت ایک دن پہلے
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل منتقل
-
پاکستان ایک دن پہلے
43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری، پی ٹی آئی کا عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
-
علاقائی ایک دن پہلے
سستا آٹا لینے کی کوشش میں بزرگ خاتون کا شناختی کارڈ اسسٹنٹ کمشنر نے جلا دیا