جی این این سوشل

پاکستان

سیاسی انتقام کی ہار ہوئی ہے رانا ثناء اللہ کو انصاف مل گیا ہے:شہباز شریف

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیاسی انتقام کی ہار ہوئی ہے رانا ثناء اللہ کو انصاف مل گیا ہے.

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سیاسی انتقام کی ہار ہوئی ہے رانا ثناء اللہ کو انصاف مل گیا ہے:شہباز شریف
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی منشیات اسمگلنگ مقدمے میں بریت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے بے گناہ رانا ثنا اللہ کو انصاف دیا۔

انہوں نے کہا کہ جھوٹی قسمیں کھانے والوں کو توبہ کرنی چاہیے اور رانا ثنا اللہ پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے۔

یاد رہے کہ انسداد منشیات عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو منشیات اسمگلنگ کیس میں بری کر دیا ہے۔ پراسیکیوشن کے 2 گواہان نے رانا ثنا اللہ کے حق میں بیان دیا۔ انسپکٹر احسان اعظم اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز چیمہ نے بیان حلفی عدالت میں جمع کرایا۔

پاکستان

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، احسن اقبال

 

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا کوئی انتظامی اختیار نہیں، ایسا کوئی فرد نہیں جو آئین و قانون سے ہٹ کر معافی دے سکے۔

لاہورمیں وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے آج پی ٹی آئی کا ناٹک بند ہوگا۔ ملک کی حفاظت کے لیے کئی اقدامات ناگزیرہوجاتے ہیں۔ لوگوں کی جان و مال اورغیرملکی سفارت خانوں کی حفاظت ہماری ذمے داری ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ حکومت یہ اقدامات خوشی سے نہیں اٹھا رہی، اس طرح کے احتجاج اوردھرنوں سے کچھ نہیں ہوگا، جھوٹ اورانتشارپھیلانے کا مقصد ملک کی ترقی کو روکنا ہے۔ سیاسی جماعت پاکستان میں انتشار، افراتفری پیدا کرنا چاہتی ہے۔

احسن اقبال نے کہا کہ بانی پی ٹی کے خلاف جو کیسزہیں ان میں ناقابلِ تردید شواہد موجود ہیں، اس گروہ سے خیرکی توقع رکھنا ایک رسک ہے،  حکومت کے پاس بانی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا انتظامی اختیار نہیں۔

وفاقی وزیرمنصوبہ بندی نے کہا کہ کے پی حکومت کی اپنے صوبے میں دہشتگردوں پرکوئی نطر نہیں، راستوں کی بندش کی وجہ سے عوام کو ہونے والی تکلیف کا احساس ہے۔ نومئی کو پی ٹی آئی نے وہ کچھ کیا جو دہشتگرد بھی نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف نےعسکری تنصیبات پرحملے کیے، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی گئی، حکومت ماضی میں ان کے ساتھ نرمی کا مظاہرہ کر چکی ہے، شرپسندوں کے عزائم ناکام بنائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ایسا کوئی فرد نہیں جوآئین و قانون سے ہٹ کر آپ کو معافی دے سکے، بشریٰ ہی بی بی ضمانت کے بعد عدالت میں پیش نہیں ہورہیں، توشہ خانہ کا فراڈ سب کے سامنے ہے جعلی رسیدیں پیش کی گئیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کی جائے گی ، وزیر داخلہ

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر شرپسندی برداشت نہیں کریں گے۔

دھمکیوں اور جلائو گھیرائو کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا,  جو کوئی بھی اسلام آباد آیا گرفتار کر  لیا جائے  گا۔ ڈی چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس بار سڑکیں اتنی نہیں بند  کی گئیں جتنی پچھلی مرتبہ کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ موبائل سروس چل رہی ہے انٹرنیٹ جزوی طور پر بند ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے سب سے ضروری شہریوں کی حفاظت ہے۔ پی ٹی آئی والے ہمیشہ اہم موقع پر ہی احتجاج کی کال دیتے ہیں۔ حکومت کسی صورت دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہے ۔  

خیبر پختونخواہ کے وزیروں کی  ضلع کرم کی بجائے ساری توجہ اسلام آباد پر دھاوے پر ہے۔  انہوں نے کہا کہ کچھ دیر میں بیلا روس کا وفد اسلام آباد پہنچ رہا ہے ۔ ہمارے پاس دو آپشنز ہیں انہیں آنے دیں یا ان کو روکیں۔ پنجاب میں کوئی ریلی نہیں نکلی صرف کے پی سے جلوس آ رہے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

موسم

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر

صوبائی دارالحکومت میں آلودگی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے جس سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور پھر پہلے نمبر ہے، جس کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 423 ریکارڈ کیا گیا جبکہ ڈی ایچ اے فیز 5 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 595 تک پہنچ گیا۔

لاہور کو اسموگ سے نجات نہ مل سکی جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اسموگ کا راج برقرار ہے۔

ڈجکوٹ میں اسموگ کی شدت برقرار ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 450 تک جا پہنچا جبکہ حد نگاہ انتہائی کم، ٹریفک کی روانی متاثر اور سڑکیں ویران ہوگئیں، اسموگ کے باعث شہری سینے کے انفیکشن سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہونے لگے۔

پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں ملتان کا دوسرا اور پشاور کا تیسرا نمبر ہے جبکہ ڈجکوٹ، فیصل آباد اور اوکاڑہ سمیت پنجاب کے بیشتر شہر اسموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll