4بجے تک اجلاس نہ ہوا تو پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، گورنرآرٹیکل 234 کے تحت وفاق کو گورنر راج کا کہہ سکتے ہیں ، راناثناء اللہ
آئین میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہ سکتے ، رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ کے لیے ان کے امیدوار حمزہ شہباز شریف ہیں ۔


تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایک اور آئینی بحران سراٹھانے لگا ہے ، وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے گورنر سے جاری ہدایات کے بعد آئینی بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے ،
وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا ہے کہ گورنرنے آئین کے مطابق اجلاس بلایا ہے ، گورنر پنجاب آج چار بجے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیں گے جس کے بعد پرویزالہٰی وزیراعلیٰ نہیں رہیں گے ۔ رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر وزیراعلیٰ کے لیے ان کے امیدوار حمزہ شہباز شریف ہیں ۔
اور اگر مزاحمت جاری رہی تو گورنر آرٹیکل 234 کے تحت گورنر راج کے لیے وفاق کو کہہ سکتے ہیں ، راناثنااللہ کا مزید کہناتھاکہ ا س وقت ان کے پاس 170 ووٹ ہیں جبکہ ان کو 186 ووٹ درکار ہیں ، ان کا مزید کہناتھاکہ میں دو تین روز سے کہہ رہا ہوں کہ ان کے پاس ووٹ پورے نہیں ہیں۔
آئین میں لکھا ہے کہ وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ نہ لیں تو وہ وزیراعلیٰ نہیں رہ سکتے ، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پاس کنٹینر پہنچا دیے گئے ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی ائی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گورنر کی جانب جاری کردہ پہلا نوٹیفیکشن بھی غیر آئینی تھا،
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب تک پرویز الہٰی صرف روزمرہ کے امور نمٹا سکیں گے اور وزیر اعلیٰ کا آفس سیز ہونے کے بعد پرویز الہٰی اسمبلی توڑنے کی ایڈوائس نہیں دے سکیں گے۔ اگر انہوں نے مزاحمت کی تو آئین کے نفاذ کے لیے گورنر راج کی گنجائش موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کی بات نہیں کی اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کو سیل کرنے کا کوئی جواز بھی نہیں بنتا۔ پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کا فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کرے گی۔
ن لیگ کے ممکنہ وزیر اعلیٰ کے متعلق انہوں نے کہا کہ ممکنہ طور پر حمزہ شہباز ہی بطور وزیر اعلیٰ ہمارے امیدوار ہیں تاہم نئی صورت حال کے مطابق پارلیمانی پارٹی ہی حتمی فیصلہ کرے گی۔ 4 بجے اجلاس منعقد نہ ہوا تو سمجھا جائے گا کہ اسپیکر نے جان بوجھ کر گورنر کی ایڈوائس پر عمل نہیں کیا۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور اس کے کارکنان گمراہی کی آخری حد کو پہنچے ہوئے ہیں اور عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ہی یہی ہے کہ ملک دیوالیہ کیا جائے۔ عدالت سے عمران خان کو کوئی ریلیف نہیں ملنے والا اور اعتماد کا ووٹ لینے کے علاوہ ان کے پاس کوئی چارہ نہیں ہے۔ نواز شریف سے ہر بات کی جاتی اور رائے لی جاتی ہے۔

پنجاب میں نے کل سے مون سون کا 9 واں اسپیل شروع ہونے کی پیش گوئی
- 3 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نے کئی کیٹیگریز میں ویزا کی مدت محدود کرنے کا فیصلہ
- 7 گھنٹے قبل

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں تیسرے روز پھر اضافہ
- 2 گھنٹے قبل

موسمیاتی تبدیلیاں بڑا چیلنج ہیں، ڈیمز کی گنجائش بڑھانا وقت کی ضرورت ہے، وزیر اعظم
- ایک گھنٹہ قبل

لاہور : 30 روپے کی خاطر 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے 2 ملزمان مبینہ پولیس مقابلہ میں ہلاک
- 7 گھنٹے قبل
پنجاب میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی، کئی مقامات پر بند ٹوٹنے سے پانی آبادیوں میں داخل
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی، 15 افراد جاں بحق،لاکھوں افراد متاثر جبکہ لاکھوں ایکڑ زرعی اراضی تباہ
- 3 گھنٹے قبل

عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا
- 14 منٹ قبل

وزیراعظم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ
- 6 گھنٹے قبل

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیلاب کے پیش نظر فلائٹ آپریشن معطل
- 4 گھنٹے قبل

گوردوراہ کرتار پور صاحب سے 100کے قریب یاتری اور مقامی افراد محفوظ مقامات پر منتقل
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ داخلہ پنجاب نے لودھراں میں امداد سرگرمیوں کیلئے فوج طلب کر لی
- ایک گھنٹہ قبل