دنیا
برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
برطانیہ : برطانیہ کے شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔

تفصیلات کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے شوہر شہزادہ فلپ 99 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ بکنگھم پیلس نے بھی شہزادہ فلپ کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شہزادہ فلپ کا انتقال آج صبح قلعہ ونڈسر میں ہوا۔ ڈیوک ایڈنبرا شہزادہ فلپ کی طبیعت کچھ عرصے سے ناساز تھی ۔ کچھ عرصے قبل ان کی دل کی کامیاب سرجری ہوئی تھی جس کے بعد انہیں گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔
شہزادہ فلپ بیماری اور عمر کی زیادتی کے باعث اگست 2017 میں شاہی ذمہ داریوں سے دستبردار ہو گئے تھے۔
واضح رہےکہ شہزادہ فلپ اور الزبتھ دوم کی شادی 1947 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 4 بچے ہیں۔ جن سے 8 پوتے اور پوتیاں اور دس پڑپوتے ہیں۔
پاکستان
بھارتی حکومت مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے، ترجمان دفتر خارجہ
ا تاریخی بابری مسجد کے 31ویں یوم شہادت کے موق پر بیان

اسلام آباد۔: پاکستان نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور ان کی عبادت گاہوں کی حفاظت، سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنائے۔
ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں تاریخی بابری مسجد کے 31 ویں یوم شادت کے موقع پر ترجمان دفتر خارجہ نے بدھ کو اپنے بیان میں کہا کہ آج بھارت میں تاریخی ”بابری مسجد“ کے انہدام کی ایک افسوسناک یاد دہانی ہے، آج کے دن 31 سال پہلے بھارتی قانون نافذ کرنے والے حکام کی موجودگی میں ہندو جنونیوں کے ایک ہجوم نے ایودھیا میں اس صدیوں پرانی مسجد کو منہدم کردیا تھا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ بھارت کی اعلیٰ عدلیہ نے اس نفرت انگیز فعل کے ذمہ دار مجرموں کو نہ صرف بری کردیا بلکہ مسمار کی گئی مسجد کی جگہ پر مندر کی تعمیر کی بھی اجازت دے دی۔
ترجمان نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ بھارت میں اگلے عام انتخابات سے چند ماہ قبل اس مندر کا افتتاح جنوری 2024 میں متوقع ہے۔ بیان کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا سبب بننے والا مسلم مخالف جنون بدستور جاری ہے، چند ہفتے قبل بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ نے اس بات کا عوام میں کھل کر اظہار کیا کہ مسجد کا انہدام پاکستان کے کچھ حصوں پر دوبارہ دعویٰ کرنے کے نمونے کے طور پر کیا گیا۔
تجارت
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی
قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 218100 روپے تک پہنچ گئی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج دوسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن (اے پی جی جے اے) کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
1300 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 218,100 روپے تک پہنچ گئی ہے جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت 1114 روپے کمی کے بعد 186,986 روپے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 9 ڈالر کمی سے 2028 ڈالر فی اونس پر طے پائی۔
پاکستان
خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے

خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہوگا: سپریم کورٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ سنا دیا، خاتون جب بھی تقاضا کرے شوہر حق مہر کی ادائیگی کا پابند ہو گا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے حق مہر کے حوالے سے فیصلہ تحریر کیا جو تین صفحات پر مشتمل ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حق مہر شرعی تقاضا ہے جس کا تحفظ ملکی قوانین میں بھی موجود ہے، حق مہر کی ادائیگی کا وقت نکاح نامہ میں مقرر نہ ہو تو بیوی کسی بھی وقت تقاضا کرسکتی ہے۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ موجودہ کیس میں بیوی کو حق مہر کے حصول کیلئے مقدمہ دائر کرنا پڑا جو 6 سال بعد سپریم کورٹ پہنچا، عدالتوں نے غیر ضروری اپیلیں دائر کرنے پر شوہر کو جرمانہ عائد نہیں کیا، غیر ضروری اپیلوں پر جرمانہ کیا ہوتا تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی، غیرضروری اپیلیں دائر کرنے سے عدالتی نظام مفلوج ہوتا جارہا ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بلاوجہ کی مقدمہ بازی ختم کرنے کیلئے عدالتوں کو جرمانہ کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہیے۔
سپریم کورٹ نے بیوی کو حق مہر میں تاخیر پر خاوند پر ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا اور خالد پرویز کی اہلیہ ثمینہ کو حق مہر کی ادائیگی کے حکم کیخلاف اپیل خارج کر دی۔
-
دنیا ایک دن پہلے
اسرائیل فلسطین تنازعہ کے دوران غزہ میں اب تک 63صحافی جان کی بازی ہار گئے
-
ٹیکنالوجی 7 گھنٹے پہلے
اسپاٹی فائے” نے اپنے ایک ہزار 500 ملازمین کو فارغ کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پاکستان نے سفارتی سطح پر بھارت کوشکست دے دی
-
پاکستان 22 گھنٹے پہلے
عدالت نے صحت کا رڈ کی بندش پر حکومت سے جواب طلب کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا رجحان
-
دنیا 2 دن پہلے
فلپائن میں زلزلے کے مسلسل دو جھٹکے، ریکٹر سکیل پر شدت بالترتیب 6.9 اور 5.4 ریکارڈ
-
دنیا ایک دن پہلے
بولیویا میں سابق امریکی سفیرکیوبا کے لئے جاسوسی کرنے کے الزام میں گرفتار
-
تجارت ایک گھنٹہ پہلے
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1300 روپے کی کمی