کراچی : کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز کھیل کا اختتام ہوگیا، جہاں نیوزی لینڈ کے اوپنرز نے 165 رنز بنالیے جبکہ اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 273 رنز درکار ہیں۔


سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان ٹیم 438 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان بابر اعظم اور آغا سلمان نے سنچریاں اسکور کیں۔ مجموعی طور پر قومی ٹیم نے 130.5 اوورز بیٹنگ کی۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹام لیتھم اور ڈیون کونوے نے پہلی اننگز کا آغاز کیا اور دونوں نے پہلی وکٹ پر ہی دن کے اختتام تک 165 رنز بنالیے تھے۔
ڈیوڈ کانوے 82 اور ٹام لیتھم نے 78 رنز بنالیے۔ دونوں تیسرے روز کھیل کا آغاز کریں گے۔
اس سے قبل پہلے دن 161 رنز پر بنا کر ناٹ آؤٹ رہنے والے بابر اعظم آج صبح 3 گیندیں ہی کھیل سکے، جس کے بعد انہیں بغیر کوئی رن بنائے ٹِم ساؤتھی نے کیچ آؤٹ کروایا۔
کپتان بابر اعظم کے آؤٹ ہونے کے بعد آغا سلمان نے ایک اینڈ سنبھال لیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، نعمان علی کو 7 رنز پر نیل ویگنر اور محمد وسیم کو 2 رنز پر اِش سودھی نے آؤٹ کیا۔ تاہم آغا سلمان نے ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ جاری رکھی اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
کھانے کے وقفے کے بعد میر حمزہ کو 1 رن پر اِش سودھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا۔
آخری کھلاڑی کے ساتھ کریز پر موجود آغا سلمان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اور اس دوران انہوں نے اپنے کیریئر کی پہلی سنچری بھی مکمل کرلی، تاہم سنچری بناتے ہی آغا سلمان کو 103 رنز پر کیوی کپتان ٹِم ساؤتھی نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کرکے پاکستان کی اننگز 438 رنز پر تمام کردی۔
نیوزی لینڈ کے ٹِم ساؤتھی نے 3، اعجاز پٹیل، اش سودھی اور مائیکل بریسویل نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
کراچی ٹیسٹ کا پہلا دن
پاکستان نے پہلے دن 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنائے تھے ، ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کپتان بابر اعظم نے سنچری اور سرفراز احمد نے نصف سنچری اسکور کی تھی۔
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 19 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 4 دن قبل
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 17 گھنٹے قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 17 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- ایک دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 4 دن قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 19 گھنٹے قبل



