جی این این سوشل

دنیا

دنیا کے گرم ترین ملک کویت میں ژالہ باری

کویت سٹی: دنیا کے گرم ترین ملک کویت میں ژالہ باری کے بعد شہری تفریح کی غرض سے سڑکوں پر نکل آئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

دنیا کے گرم ترین ملک کویت میں ژالہ باری
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کویت کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی بڑھ جاتا ہے اور یہاں شاذ و نادر ہی ژالہ باری ہوتی ہے تاہم حالیہ کویت کے حالیہ موسم میں تبدیلی آئی ہے۔

ژالہ باری کے باعث کویت کی سڑکوں پر برف جم گئی جس سے کویت کے شہری محضوض ہونے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے جبکہ کویت کا درجہ حرارت منفی ڈگری سینٹی گریڈ پر تھا۔

کویت کی سڑکوں پر برف جم جانے کی وجہ سے وزرائے داخلہ نے کئی سڑکوں کو بند کر دیا اور ٹریفک کے لیے متبادل راستے کھول دیئے گئے۔

کویتی محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ہوئی ہے جس کی مقدار 63 ملی میٹر رہی۔ ملک بھر میں سردی کی شدید لہر کے باعث اولے اور ژالہ باری ہوئی ہے جس کے باعث سڑکوں پر برف جم گئی ہے۔

جرم

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ، پولیس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

باجوڑ: دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت دو افراد جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دو مختلف مقامات پر دھماکوں سے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس حکام  کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند میں 2 الگ الگ بم دھماکوں میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ پہلا بم دھماکا تھانہ لوئی ماموند کی حدود میں علاقہ ایراب میں ہوا، جس میں ملک اصغر نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔

 جبکہ دوسرا دھماکہ تھانہ لوئی ماموند کے علاقے مینہ خوڑ میں ہوا جس میں پولیس اہلکار احسان اللہ جاں بحق ہوا۔

پولیس کے مطابق دھماکوں کے واقعات کے بعد  تفتیش شروع کر دی گئی  ہے تاہم ابھی تک کسی نے ان دھماکوں کی  ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سکیورٹی  فورسز کی خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سکیورٹی  فورسز کی  خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں،3 دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی  فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 21 اور 22 نومبر کو سکیورٹی  فورسز کی کارروائیوں کے دوران تین دہشتگرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

اعلامیے کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا، سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد حق یار آفریدی عرف خیبرای اور گلہ جان ہلاک ہوئے۔ 

اعلامیے کے مطابق فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر کلیئر کر لیا ہے۔ 

سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی کوشش کو ناکام بنایا جس میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے، آئی ایس پی آر نے اعلامیے میں کہا ہے کہ  پاکستان نے بارہا افغان عبوری حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی جانب مؤثر سرحدی انتظامات کو یقینی بنائے اور افغان سرزمین کو پاکستان کیخلا ف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے روکا جائے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرحد پار سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔ فورسز کو جنوبی وزیرستان میں پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب دہشت گردوں کے ایک گروہ کی نقل و حرکت کا پتا چلا جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغان حکومت  اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرے اور دہشتگردوں کو کسی بھی قسم کی معاونت فراہم نہ کرے، پاک فوج دہشتگردی کے خاتمے اور ملکی سرحدوں کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں

بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں

پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔

باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنسی گئیں بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔

دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اوراس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کو بارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث حکومت نے دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں کو بند کردیا ہے۔

26 نمبر چنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کرراستے بند کردیئے گئے۔

جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے، فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹرویز بھی بند کردی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll