پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے: رانا ثناء

مسلم لیگ ن کے رہنما راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Dec 30th 2022, 8:15 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے، کل بلدیاتی انتخابات نہیں ہوں گے: رانا ثناء

اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلےپر تبصرہ کرتے ہوئے وزیرداخلہ نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ قابل عمل نہیں ہے۔ ہائیکورٹ کے فیصلےکے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائرکریں گے۔

راناثنااللہ نے کہا کہ اسلام آبادمیں ووٹرزکواندراج سےمتعلق بھی بہت سےاعتراضات ہیں جبکہ قانون کے مطابق حلقہ بندیاں بھی ہونی ہیں، بلدیاتی الیکشن کروانے میں4 سے 5 ماہ لگیں گے۔

لیگی رہنما نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں 2سال سے زائد التواء لیا۔

اس سے قبل سماء سے گفتگو میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اتنے مختصر وقت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانا عملی طور پر ممکن نہیں۔ کہ عدالت نے فیصلہ سنا دیا۔ عملدرآمد کرانا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے، اپیل کا آپشن موجود ہے۔

سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے مزید کہا کہ انتخابات کا انعقاد آئینی،جمہوری طریقے سے ہوتا ہے، حکومت نے بھی اجلاس بلا لیا ہے جس میں تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا