دنیا
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں سال 2023 کا آغاز
ولنگٹن : نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں نئے سال 2023 کا آغاز ہوگیا ، آکلینڈ شہر میں نئےسال کی آمد پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
شہریوں کی بڑی تعداد اس موقع پر جمع تھی جنہوں نے کاؤنٹ ڈاؤن ختم ہوتے ہی آتشبازی کا نظارہ کیا۔
سڈنی ہاربر پر شاندار آتشبازی کی گئی، شہریوں نے ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد دی۔
لوگوں نے آسمان پر رنگ و نور کی بارشوں، موسیقی کی دھنوں سے لطف اندوز ہوتے ہوئے نئے سال 2023 کا استقبال کیا۔
New Year's Fireworks in Auckland, New Zealand ♡
— ✘ 디아나 🎄 (@dearnadallas) December 31, 2022
Happy 2023 everyone! pic.twitter.com/s2YktCdRTF
علاقائی
کراچی :کالعدم بی ایل اے کے 7 کارندے اسلحہ سمیت گرفتار
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں
پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پرانا گولیمار سے کالعدم تنظیم بی ایل اے کے7 کارندوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
گرفتار ملزمان میں صابر، ولید، محمد عدنان، فیصل، محمد فہیم، سمیر اور احسان پٹھان شامل ہیں۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 8 عدد نائن ایم ایم پسٹل، 550 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 16 عدد موبائل فونز، 2700 گرام تنزانیہ، 1280 گرام آئس، 4 عدد وائی فائی ڈیوائسز، ایک عدد موٹر سائیکل اور نقد ی بھی بر آمد کر لی گئی۔
تفتیش کے دوران ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ کالعدم تنظیم بی ایل اے کی مالی معاونت کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ، منشیات فروشی، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔
ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے اور پولیس کو مختلف ایف آئی آرز میں مطلوب تھے، ملزمان کا تعلق کاشف ڈاڈا، نعیم ڈاڈا، کمال اور کاشف سندھی گروپس سے ہے۔
پاکستان
بشریٰ بی بی کا 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے 24 نومبر کے احتجاج میں شریک نہ ہونے کا اعلان کردیا۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسفزئی کا کہنا تھاکہ بشریٰ بی بی خرابی طبیعت کے باعث احتجاج میں شریک نہیں ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کیلئے پارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں جبکہ بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال دے رکھی ہے، اس کے علاوہ احتجاج کی تیاریوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی پشاور میں متحرک رہیں۔
پاکستان
احتجاج کے پیش نظر موٹرویز بند کر دی گئیں
قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا،ترجمان
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے لاہور سے اسلام آباد کو جانے والی ایم ٹو اسلام آباد سے پشاور جانے والی موٹروے کو بند کر دیا گیا
نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے عبد الحکیم کو جانے والی موٹروے ایم تھری اور پنڈی بھٹیاں سے ملتا ن تک ایم فور سمیت لاہور سے سیالکوٹ جانے والی موٹروے بھی بند کر دیا گیا ہے۔
جبکہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پی ٹی آئی کے 24 نومبر کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔
جاری اعلامیے کے مطابق 24 نومبر کے غیر قانونی احتجاج کے حوالے سے مصدقہ اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے اور نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں، خفیہ اطلاعات ملی ہیں کہ مظاہرین ڈنڈوں اور غلیلوں سے لیس ہو کر آ رہے ہیں۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اور کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے موٹرویز کو مختلف مقامات سے بند کیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
دنیا ایک دن پہلے
برطانوی حکومت نے اسرائیلی وزیر اعظم کی گرفتاری کا عندیہ دے دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
کھیل 2 دن پہلے
سمیر احمد سید چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مقرر
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
پاکستان 6 گھنٹے پہلے
کرم : قبائلی کشید گی میں اضافہ ، حکومتی ہیلی کاپٹر پر بھی فائر نگ