جی این این سوشل

کھیل

پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ،پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنےکا فیصلہ

 پی سی بی نے  ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی۔ پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنےکا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی سی بی کا ڈیپارٹمنٹل کرکٹ بحال ،پاکستان جونیئر لیگ ختم کرنےکا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی سی بی نے ریجنل ،ڈسٹرکٹ اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ بحال کر دی۔ مینجمنٹ کمیٹی نے ایک سو بانوے کھلاڑیوں کے کنٹریکٹ بھی بحال کردیئے ہیں۔

پی سی بی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اب ڈپارٹمنٹس کو  باقاعدہ طور پر ڈومیسٹک کرکٹ کے ڈھانچے میں شامل کرنے کیلئے ایک اسٹریٹجک پلان تیار کیا جائے۔اجلاس میں مختلف امور  پر  12 کمیٹیاں تشکیل دینے کی منظور ی بھی دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی نے پاکستان جونیئر لیگ بند کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے، اجلاس میں یہ بھی فیصلہ ہوا ہے کہ کھلاڑیوں کے تمام کنٹریکٹس پورے کیے جائیں گے۔ خواتین کرکٹ لیگ کیلئے کام جاری رہے گا۔

چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے ساتھ غیرملکی کوچز ہوں گے۔ بھاری تنخواہیں لینے والے گھر جائیں یا کم تنخواہ پر کام کریں۔ رمیز راجہ کے بیان پر جواب نہیں دوں گا۔ پی سی بی میں جمہوریت واپس آگئی ہے۔

پاکستان

پاکستانی طلبا غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبا  غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز   سے کرغزستان سے لاہور پہنچ گئے

پاکستانی طلبا کو لےکر  ایک پرواز کرغزستان کے دارالحکومت  بشکیک سے لاہور  پہنچ گئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور ائیرپورٹ پر پاکستانی طلبا کا استقبال کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔

غیرملکی ائیرلائنز کی پرواز 11 بجے بشکیک سے لاہور  پہنچی، غیرملکی ائیر لائنز کی  پرواز  سے 30 پاکستانی طلبا واپس آئے ہیں۔ بشکیک سے لاہور  پہنچنے والے 30 طلبا میں ایک زخمی طالب علم  بھی شامل ہے۔

بشکیک سے آنے والی پرواز میں 30 طلبا سمیت 140 افراد شامل ہیں۔ کرغزستان سے ایک اور  پرواز کل پاکستانی طلبا کو  لے کر پاکستان پہنچے گی، پاکستانی طلبا کی واپسی کے لیے 1 ہفتے تک بشکیک سے روز  ایک پرواز  پاکستان پہنچے گی۔

دوسری جانب پاکستانی طلبا پر حملوں کے معاملے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، ان کے ہمراہ وفاقی وزیر امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ ٹی 20 کل ہو گا

انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیاں میچ ٹی 20 کل ہو گا

پاکستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ (کل) اتوار کو لیڈز میں کھیلا جائے گا ۔ انگلینڈ ویمن کو تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے ۔

پہلے میچ میں انگلش ٹیم نے 53 رنز اور دوسرے میچ میں 65 رنز سے کامیابی حاصل کر کے سیریز اپنے نام کی ۔

ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز کا آغاز 23 مئی سے ہو گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں، آئی ایچ آر

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایران میں دو خواتین سمیت سات افراد کو پھانسی

ایران میں گزشتہ روز 2خواتین سمیت 7افراد کو پھانسی دے دی گئی ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ناروے میں قائم ایران ہیومن رائٹس (آئی ایچ آر) نے ایک بیان میں کہا کہ دو بچوں کی ماں 53 سالہ پروین موسوی کو منشیات سے متعلق مختلف مقدمات میں سزا یافتہ پانچ افراد کے ساتھ شمال مغربی ایران کی ارمیا جیل میں پھانسی دے دی گئی۔

مشرقی ایران کے شہر نیشاپور میں فاطمہ عبداللہی نامی 27 سالہ خاتون کو شوہر کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی دے دی گئی۔

آئی ایچ آر کا کہنا ہے کہ ایران میں اس سال کم از کم 223 افراد کو پھانسی دی گئی جن میں سے کم از کم 50 پھانسیاں صرف مئی میں دی گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اپریل میں نئے ایرانی سال کے اختتام اور رمضان کی چھٹیوں کے بعد نیا رجحان شروع ہوا اور اب تک چھ خواتین سمیت 115 افراد کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

ریکارڈ کے مطابق ایران میں کسی بھی دوسرے ملک کے مقابلے میں خواتین کو سب سے زیادہ پھانسی دی جاتی ہے۔ سزائے موت کے خلاف سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ جن خواتین کو پھانسی دی گئی ان میں بہت سی خواتین کی زبردستی شادی کروائی گئی یا وہ گھریلو تشدد کا شکار بنیں۔

غیر سرکاری تنظیموں کے مطابق ایران میں 2015 کے بعد سے کسی بھی سال کے مقابلے میں گذشتہ سال سب سے زیادہ پھانسیاں دی گئیں۔ ان تنظیموں کا الزام ہے کہ ایران 2022 کے موسم خزاں میں شروع ہونے والے مظاہروں کے تناظر میں خوف پیدا کرنے کے لیے سزائے موت کو آلے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔

آئی ایچ آر کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ سزائے موت پانے والوں کا تعلق ایرانی معاشرے کے غریب اور پسماندہ طبقات کے ساتھ ہے اور ان کا مناسب طریقہ کار کے تحت منصفانہ ٹرائل نہیں کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll