Advertisement

دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ، اموات 29لاکھ سے متجاوز

واشنگٹن : دنیا بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا بھرمیں متاثرین کی تعداد 13 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 29 لاکھ 30 ہزار 234 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Apr 11th 2021, 4:41 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  دنیا بھر میں کورونا کا قہر برقرار، مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ دنیا بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 8 لاکھ سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں ۔  کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 35 لاکھ 8ہزار 212 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ2 ہزار69 کی حالت تشویش ناک ہے  ۔

کورونا وائرس کے کیسز اور  اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے ،  امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 74  ہزار 840 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 18 لاکھ 2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔ کورونا  کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل دوسرے نمبر پر آ گیا ہے۔ برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 75 ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 48 ہزار 934 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔برازیل  میں ہلاکتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کےباعث قبرستانوں میں  گنجائش ختم   ہوگئی ہے اور  پرانی قبروں کو دوبارہ کھود کردفنانےکاسلسلہ شروع کیا گیا  ۔

ایک ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے اعتبار سے تیسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں  کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 32 لاکھ 2 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 68 ہزار 467 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں 49 لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 98 ہزار 395 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔فرانس میں کیسز بڑھنے پر 6 سے زائد لوگوں کے ایک جگہ جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی۔روس میں 46 لاکھ 23 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے ۔برطانیہ میں 43 لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار سے زائد  اموات ہوچکی ہیں۔ اٹلی میں 37 لاکھ 36 ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ 13 ہزار 579 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔  اٹلی میں بڑھتے  کورونا کیسز   کے باعث ایسٹر کے موقع پر لاک ڈاؤن بھی نافذ کیا گیا ہے ۔ ترکی میں 37 لاکھ 45 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 33 ہزار 454 اموات ہوئی ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ89لاکھ سے زائد  ہوچکی ہے ۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس سال 2019 دسمبر میں چین میں رپورٹ ہوا،  11 مارچ  2020 کو اسے ’’عالمی وبا‘‘ قرار دیا گیا۔ اب تک 185سے زائد ممالک اس عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

Advertisement
سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا خضدار میں ایک اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گرد ہلاک

  • 6 hours ago
حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بٹ 89 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

  • 4 hours ago
گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

گوگل ایپ کے صارفین کے لیے خوشخبری، ڈسکور فیڈ میں نئے فیچرز شامل

  • 44 minutes ago
پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان

پنجاب میں انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے سالانہ نتائج کا اعلان

  • 6 hours ago
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مستحکم، فی تولہ 3,88,600 روپے

  • an hour ago
طالبان  کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی

طالبان کی جانب سے افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی لگا دی گئی

  • 6 hours ago
اسلام آباد ہائیکورٹ  نے   چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی اے کو عہدے پر بحال کرتے ہوئے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ معطل کر دیا

  • 4 hours ago
جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

جیولین تھرو میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے کیرشون ویلکوٹ کا شاندار مظاہرہ، گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا

  • an hour ago
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے

ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ، ارشد ندیم میڈل کی دوڑ سے باہرہوگئے

  • 2 hours ago
مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ  لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار

مریضوں کی طبی حالت اور ممکنہ بیماریوں کا اندازہ لگانے والا جدید اے آئی ماڈل تیار

  • 5 hours ago
وزیراعظم  سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

وزیراعظم سعودی عرب کا تاریخی دورہ مکمل کر کے لندن روانہ

  • 6 hours ago
انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

انصاف کے دروازے میرے اور اہلیہ پر بند ہیں، عمران خان کا چیف جسٹس کو ایک اور خط

  • 3 hours ago
Advertisement