Advertisement
تفریح

کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں 60 ویں بچے کی پیدائش

کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں سال نو  ایک اور بچے کی ولادت ہوئی ہے جس کے بعد ان کے بچوں کی مجموعی تعداد 60 ہو گئی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 1st 2023, 8:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کوئٹہ کے شہری جان محمد کے ہاں  60 ویں بچے کی پیدائش

جان محمد کے 60 بچوں کی ولادت 3 بیویوں سے ہوئی ہے، ان کے 5 بچوں کا انتقال ہو چکا ہے جبکہ جان محمد کے 55 بچے حیات اور صحت مند ہیں۔

جان محمد کا کہنا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ایک اور بچےکی ولادت سے بہت خوش ہوں،بچے کا نام حاجی خوش حال خان رکھا ہے۔

جان محمد پیشے کے لحاظ سے کمپاؤنڈر ہیں اور وہ نواحی علاقے میں اپنا کلینک چلاتے ہیں،جان محمد کی تینوں بیویاں اور بچے ایک ہی گھر میں رہائش پذیر ہیں،کثیر الاولاد شخص کو ایک اور شادی کی بھی خواہش ہے جس کے لیے چوتھی زوجہ کی تلاش جاری ہے۔

ماضی میں اپنے بیان میں جان محمد نے کہا تھا کہ ان کا ہدف 100 بچوں کی پیدائش ہے اور وہ زیادہ بچوں پر اللّٰہ کے بہت شکر گزار ہیں۔

Advertisement
Advertisement