Advertisement
تجارت

پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز بند

پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز پر دفعہ 144 نافذ کردی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 1 2023، 9:08 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پشاور میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشنز  بند

پشاور میں گھروں کو گیس کی سپلائی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے انوکھا فیصلہ کیا ہے، اور سی این جی اسٹیشنز پر دفعہ 144 نافذ کرکے اسٹیشنز کو ایک مہینے تک گیس کی فراہمی پرمکمل پابندی کردی ہے۔

سی این جی اسٹیشنز پر پابندی کے باعث گاڑی مالکان خصوصی نجی پبلک ٹر انسپورٹ صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جب کہ اسکول کے بچوں کو پک اینڈ ڈراپ دینے والے ٹرانسپورٹرز بھی فیصلے سے پریشان ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق سردی کی شدت میں اضافے اور گھریلو صارفین کو گیس فراہمی یقینی بنانےکے لئے سی این جی سٹیشنز کو بند کیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement