Advertisement
پاکستان

صدر مملکت نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

صدر مملکت نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jan 1st 2023, 8:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدر مملکت نےاسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط کے واپس کر دیا

صدر مملکت عارف علوی نے اسلام آباد کے لوکل گورنمنٹ بل پر اعتراض اٹھا دیا۔صدر مملکت نے دستخط کیے بغیر بل حکومت کو واپس بھیج دیا۔

صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق بی ون کے تحت ترمیمی بل واپس کیا۔ان کا کہنا ہے کہ بل کے منظور کرنے سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔

صدر عارف علوی کا کہنا ہے  کہ  وفاقی حکومت کے غلط اقدامات کے باعث اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہو سکے۔عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات سے انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی۔

بل منظور ہونے سے بلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی۔ جو  جمہوریت کے لیے ٹھیک نہیں  ہے۔

Advertisement