ایم کیو ایم کی دھمکیاں کام کر گئیں۔ ناراض اتحادی جماعت کو منانے کیلئے حکومت نے فوری رابطے شروع کر دیئے۔ وفاقی حکومت کا وفد آج ایم کیو ایم کے رہنماوں سے ملاقات کرے گا۔
وفاقی وزیر ایاز صادق نے ایم کیو ایم کے رکن و وفاقی وزیر امین الحق کو ٹیلی فون کیا اور بلدیاتی انتخابات پر متحدہ کے تحفظات سنے، جس کے بعد آج ایاز صادق اور سعد رفیق کراچی پہنچیں گے اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماوں سے ملاقات کریں گے۔
حکومتی وفد متحدہ کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کرے گا جبکہ وفد بلاول ہاؤس میں بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری سے بھی ملاقات کرے گا۔
دوسری جانب ایم کیو ایم نے حکومت چھوڑنے اور سڑکوں پر آنے کی وارننگ دے دی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پندرہ جنوری سے پہلے نئی حلقہ بندیاں نہ ہوئیں تو سڑکوں پر آئیں گے، یہ بھی فیصلہ کریں گے کہ بلدیاتی الیکشن میں حکومت میں رہتے ہوئے حصہ لینا ہے یا حکومت سے الگ ہو کر۔
خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں بلدیاتی الیکشن سے پہلے ہی دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے پری پول رگنگ کر دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن پندرہ جنوری سے پہلے کراچی اور حیدرآباد کی ازسرنو حلقہ بندیاں کرے۔
مقبوضہ کشمیر کیلئے پاکستان کی حمایت میں کمی آئی نہ آئے گی ، وزیر اعظم آزاد کشمیر
- 4 گھنٹے قبل
اداکارہ ماورا حسین اور اداکار امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں
- 2 گھنٹے قبل
یوم یکجہتی کشمیر پرآرمی چیف جنرل عاصم منیر کا مظفر آبادکا دورہ
- 4 گھنٹے قبل
ایڈیشنل ججزکی تعیناتی کیلئےجوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا گیا
- 25 منٹ قبل
لوئر کرم کے بعد اب اپرکرم میں بھی بنکرز گرانے کا عمل شروع کر دیا گیا
- 8 گھنٹے قبل
لاہور : پنجاب ریونیو اتھارٹی نے ریسٹورنٹس کے گرد گھیرا تنگ کر دیا
- 6 گھنٹے قبل
ٹرمپ کا غزہ پرقبضے کا بیان،حکومت واضح موقف اپنائے،فضل الرحمان
- 23 منٹ قبل
امریکی صدر کا غزہ خالی کرانے کا بیان احمقانہ ہے ، امیر جماعت اسلامی
- 20 منٹ قبل
جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب بھر میں احتجاج کرنے کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل
غیرقانونی بھارتی تارکین وطن امریکہ سے ڈی پورٹ ہو ناشروع
- 3 گھنٹے قبل
محسن نقوی سے چینی ہم منصب کی ملاقات ، دو طرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 6 گھنٹے قبل
اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری کی ٹرمپ کے غزہ پر قبضے پر کڑی تنقید
- 7 گھنٹے قبل