جی این این سوشل

تجارت

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی

ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ۔3300 روپے فی تولہ مزید مہنگا ہوگیا ۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

 تفصیلات کےمطابق ملک  کی صرافہ مارکیٹ میں سون3300روپے اضافے کے بعد 1لاکھ87ہزار 200روپے کا تولہ ہوگیا جبکہ 10گرام سونے کی قیمت میں 2829روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10گرام سونے کی قیمت1لاکھ 60ہزار 494روپے ہوگئی ۔

 بین الاقوامی مارکیٹ  میں سونے کی قیمت 1824ڈالر فی اونس مستحکم رہی۔

دوسری جانب صرافہ بازار میں چاندی کی فی تولہ قیمت30روپے اضافے سے2100 روپے اور دس گرام چاندی25.71روپے اضافے سے 1 ہزار800 روپے41 پیسے  کی ہوگئی۔

علاقائی

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

حلقے میں پی پی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت جبکہ ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری

ملتان سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 148 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہوگیا  اور  ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بغیر وقفے کے جاری رہا۔ سخت گرمی کی وجہ سے ٹرن آؤٹ بہت کم رہا۔

این اے 148 ملتان میں پیپلز پارٹی کے امیدوار علی قاسم گیلانی کو مسلم لیگ ن کی حمایت بھی حاصل ہے اور ان کا مقابلہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار تیمور  الطاف سے ہے۔

واضح رہے عام انتخابات میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے تیمورالطاف ملک کو شکست دی تھی، بعد میں چیئرمین سینیٹ بننے کے لیے یوسف رضا گیلانی نے یہ سیٹ چھوڑ دی تھی

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم کی کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

شہباز شریف کا کرغزستان کے سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ، خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم کی  کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے کیلئے سفیر کوہدایت

وزیراعظم شہباز شریف نے کرغزستان میں پاکستان کے سفیر حسن علی ضیغم سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے کرغزستان سے پاکستانی طلباء کو واپس لانے والے خصوصی طیارے کے حوالے سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر یہ خصوصی طیارہ آج اتوار کی شام بشکیک کرغزستان کے لئے روانہ ہو گا اور رات کو 130 پاکستانی طلباء کو لے کر پاکستان پہنچے گا۔ وزیراعظم کی ہدایت پر خصوصی طیارے کے تمام تر اخراجات حکومت پاکستان ادا کرے گی۔

وزیراعظم نے پاکستانی سفیر کو ہدایت کی کہ کرغزستان میں موجو تمام پاکستانی طلباء اور ان کے خاندانوں کے ساتھ رابطے میں رہا جائے ، زخمی پاکستانی طلباء کو ترجیحی بنیادوں پر پاکستان لایا جائے، ایسے طلباء جن کے ساتھ ان کے خاندان کے افراد کرغزستان میں مقیم ہیں ان کی وطن واپسی کا انتظام بھی ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے۔

پاکستانی سفیر نے وزیراعظم کو کرغز نائب وزیر خارجہ امنگازیف المازسے ہوئی اپنی ملاقات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کرغز حکومت نے بتایا ہے کہ حالات پر مکمل طور قابو پا لیا گیا ہے، کل رات اور آج تشدد کا کوئی نیا واقعہ نہیں ہوا ، سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے،

پاکستانی اور دیگر غیر ملکی طلباء بالکل محفوظ ہیں ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے کے باوجود اگر کوئی پاکستانی طالب علم وطن واپس چاہتا ہے تو اسے ہر قسم کی سہولیات فراہم کی جائیں ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کچھ پاکستانی طلباء آج دو کمرشل پروازوں کے ذریعے بھی کرغزستان سے پاکستان پہنچیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبیہ

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سم کی بندش سے بچیں،نان فائلرز فوری گوشوارے جمع کرائیں، ایف بی آر کی تنبہہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کو ایک بار پھر تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے فوری طور پر گوشوارے جمع کرائیں۔

ایف بی آر کے مطابق انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 114 بی کے تحت سال 2023 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں نان فائلر کی سم بلاک کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔ ایف بی آر نے نان فائلرز کو تنبیہ کی ہے کہ وہ سم کی بندش سے بچنے کےلئے اپنے گوشوارے فوری جمع کرائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll