جی این این سوشل

پاکستان

خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی

کیا سوشل میڈیا پرپابندی لگانے سے معیشت ٹھیک ہوجائے گی،پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی،

کیا سوشل میڈیا پرپابندی لگانے سے معیشت ٹھیک ہوجائے گی،پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد چودھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 75سالہ اعظم سواتی کے ساتھ جو سلوک کیا گیا ، سرشرم سے جھک گئے،

پاکستان میں 8ماہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، سوشل میڈیا پر کام کرنے والے بچوں اور صحافیوں کو ہراساں کیا گیا۔ 

اب خبر آئی ہے کہ پاکستانی معیشت پر بات کرنے والوں پر سختی کی جائے گی، سوشل میڈیا پر بات کرنے پر پابندی لگانے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوگی۔ 

پاکستان میں اب ڈالر ہی ناپید ہوگیا ہے اور سونے کی قلت ہے، پاکستان میں معاشی بحران سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ہے، پاکستان میں معیشت سنگین بحران کے دہانے پر کھڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں لونڈے لپاڑے اکٹھے کرکے ایم کیوایم کو جوڑا جارہا ہے، کراچی سے تشدد کی سیاست کو ختم کرنے کیلئے سب نے کردار ادا کیا۔

کراچی آپریشن میں پولیس اہلکاروں کو شہید کیا گیا لیکن ریاست ان کے ساتھ کھڑی نہیں ہوئی، اب دوبارہ ایسا کیا گیا تو یہ شہیدوں کے خون سے غداری ہوگی۔

کراچی میں پی ٹی آئی کو روکنے اور بدمعاشی کے لیے غنڈوں کو جمع کیا جارہا ہے، کامران ٹیسوری کا کراچی میں قبضہ مافیا کے ساتھ کردار رہا ہے اور جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث رہے ہیں، کراچی کے عوام ان جرائم پیشہ افراد کو مسترد کریں گے۔ 

یہ سب پرانے کھیل ہیں لوگوں کو پتا ہے کب کیا کیسے ہوتا ہے، ارکان کو توڑ کر دوسری جماعتوں میں بھیجا رہا ہے، اب ووٹ عمران خان کے نام کے ہوتے ہیں ارکان کے ووٹ نہیں ہوتے۔

جو اسلام آباد میں الیکشن نہیں کرا پا رہے وہ عام انتخابات کیا کرائیں گے؟ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو نہیں بلایا گیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں خیبرپختونخواہ کا اہم کردار ہے ،

قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو بھی نہیں بلایا گیا، بلاول بھٹو واشنگٹن جارہے ہیں لیکن انہیں کابل جانے کی زحمت نہیں ہے، افغانستان میں واشنگٹن کا سفارتخانہ تھرڈ سیکرٹری چلا رہا ہے، انہوں نے افغانستان میں سفارتی تعلقات کو ختم کردیا ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف کاروائی کرے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کو 187 ارن کا کی حمایت حاصل ہے،

وزیراعلیٰ اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اسمبلی تحلیل کردیں گے،ہمارے ایم پی ایز نے کہا ہے کہ ان سے رابطہ کیا گیا ہے، ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطوں کی تحقیقات کریں گے۔

صحت

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس رپورٹ

کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا۔

کوئٹہ کےاسپتال میں داخل ایک اورمریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

اسپتال کی انتظامیہ کے مطابق 50 سالہ مریض کا خون ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے۔ جس کے بعد رواں سال کانگریس وائرس کے کیسز رپورٹ کی تعداد 39 ہو گئی۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ کانگووائرس سے اب تک 9 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق خاتون اول کو 10 لاکھ کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

توشہ خانہ ٹو کیس:بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور، رہا کرنے کا حکم

توشہ خانہ ٹو کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ کیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے بشری بی بی کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے بشری بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ موقع ملے تو آذربائیجان جا کر دیکھیں، وہاں ایسا میوزیم ہے جہاں پر گفٹ رکھے جاتے ہیں، پوری دنیا سے صدور کو جو گفٹ ملتے ہیں وہ وہاں رکھتے ہیں انکی تصاویر کیساتھ، مجھے وہاں پر محترمہ بینظیر بھٹو کی تصویر نظر آئی، بد قسمتی سے کسی اور کی کوئی تصویر نظر نہیں آئی۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے دلائل دیئے کہ ریاست کو ملنے والا گفٹ جمع کرانا اور ڈیکلیئر کرنا ہوتا ہے، یہ گفٹ ریاست کی ملکیت ہوتا ہے جب تک اسے قانونی طریقے سے خرید نا لیا جائے، ریاست کے ملکیتی تحفے کو خریدنے سے قبل اپنے پاس نہیں رکھا جا سکتا۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے تحائف جمع نہیں کرائے تو بانی پی ٹی آئی کو ملزم کیوں بنایا گیا؟ 

ایف آئی اے پراسیکیوٹر عمیر مجید نے جواب دیا کہ کیوں کہ پبلک آفس ہولڈر بانی پی ٹی آئی تھے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ یہ تو جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی طرح کا کیس ہے، اُس کیس میں بھی شوہر کو بیوی کے کیے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، برطانوی وزیراعظم بھی تحائف اپنے ساتھ گھر لے گیا ہے، سب نے اسے کہا تو کہتا ہے کہ رولز کے مطابق لیا ہے، اُسے کہا گیا کہ رولز اپنی جگہ لیکن تمہارا ایک قد کاٹھ بھی ہے، اگر اب یہ بلغاری سیٹ واپس کر دیں تو کیا ہوگا؟

پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ نیب قانون میں تو پلی بارگین ہے لیکن اس قانون میں ایسی کوئی شق نہیں ہے۔

جسٹس حسن اورنگزیب نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ جب سے کیس منتقل ہوا آپ نے کوئی تفتیش کی؟

ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ نہیں مجھے ضرورت نہیں پڑی۔ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ بہت شکریہ۔

بعدازاں اسلام آباد ہائی کورٹ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کر لی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور ہونے پر انہیں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے، عدالت کا 10 ،10 لاکھ کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کے کپتان سکندر رضا نے   دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 133 رنز کی اننگز کھیلی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

زمبابوے  نے ٹی20 کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ قائم کر دیا

زمبابوے کی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ افریقہ سب ریجنل کوالیفائر میچ میں گیمبیا کے خلاف 344 رنز کا ریکارڈ بنا کر تاریخ رقم کر دی۔

نیروبی میں گیمبیا کے خلاف کھیلے گئے میچ میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 20 اوورز میں 344 رنز بنائے۔

زمبابوے کےکپتان سکندر رضا نے زمبابوے کی جانب سے پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی، انہوں نے 33 گیندوں پر سنچری مکمل کی،سکندر رضا نے 15 چھکے اور 7 چوکوں کی مدد سے 43 گیندوں پر 133 رنز کی شاندار اننگ کھیلی اور ناٹ آوٹ رہے۔

 ہدف کے تعاقب میں گیمبیا کی ٹیم 14.4 اوورز میں 54 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل  ٹی ٹوئنٹی کرکٹ  میں سب سے زیادہ رنز  بنانےکا ریکارڈ نیپال کے پاس تھا  جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنایا تھا، ۔نیپال نے منگولیہ کے خلاف کھیلتے ہوئے3 وکٹوں کے نقصان پر 314 رنز بنا کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی دفعہ 300 رنز کا ہندسہ عبور کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll