جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کی تاریخ سامنے آگئی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب اور پہلا میچ 13 فروری کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

میگا ایونٹ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز اور دفاعی چیمپیئن لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ 13 فروری سے 19 مارچ تک منعقد ہوگا جبکہ میچز کی میزبانی کراچی، ملتان، لاہور اور راولپنڈی اسٹیڈیم کریں گے۔

مجوزہ شیڈول درج ذیل ہے:

پریکٹس سیشن۔ 9، 10، 11 اور 12 فروری

پہلا میچ: ملتان 13 فروری

دوسرا میچ: کراچی 14 فروری

تیسرا میچ: ملتان 15 فروری

چوتھا میچ: کراچی 16 فروری

پانچواں میچ: ملتان 17 فروری

چھٹا میچ: کراچی 18 فروری

ساتواں میچ: کراچی 19 فروری

آٹھواں میچ: ملتان 19 فروری

نواں میچ: کراچی 20 فروری

دسواں میچ: کراچی 21 فروری

گیارہواں میچ: ملتان 22 فروری

12 واں میچ: کراچی 23 فروری

13 واں میچ: کراچی 24 فروری

25 فروری وقفہ

14 واں میچ: کراچی 26 فروری

16 واں میچ: لاہور 26 فروری

17 واں میچ: لاہور 27 فروری

18 واں میچ: راولپنڈی 01 مارچ

19 واں میچ: لاہور 01 مارچ

20 واں میچ: راولپنڈی 03 مارچ

21 واں میچ: لاہور 04 مارچ

22 واں میچ: راولپنڈی 05 مارچ

23 واں میچ: راولپنڈی 06 مارچ

24 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ

25 واں میچ: راولپنڈی 07 مارچ

26 واں میچ راولپنڈی 08 مارچ

27 واں میچ: راولپنڈی 09 مارچ

28 واں میچ: راولپنڈی 10 مارچ

29 واں میچ: راولپنڈی 11 مارچ

30 واں میچ: لاہور 12 مارچ

پلے آف – لاہور 15 مارچ

فائنل – لاہور 19 مارچ

پاکستان

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن سب جیل قرار، گرفتار احتجاجی شرکا کو رکھا جائے گا

اسلام آباد  انتظامیہ کی جانب سے سی آئی اے کی بلڈنگ آئی نائن کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، اس حوالے سے چیف کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

سی آئی اے کی بلڈنگ کو آرٹیکل پریزنر ایکٹ 1894 کی سکیشن 3 کے تحت سب جیل قرار دیا گیا ہے، جس کی منظوری  وزارتِ قانون اور پارلیمانی افیئرز نے دی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حالیہ احتجاج میں گرفتار ہونے والے مظاہرین  کو اس سب جیل میں رکھا جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حامد خان کا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، سابق صدر سپریم کورٹ بار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حامد خان کا    26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف  وکلاء تحریک شروع کرنے کا اعلان

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے اعلان کیا ہے کہ 30 نومبرکو پنجاب بھرسے وکلا 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف تحریک کے لیے اکٹھا ہوں گے، یہ کوئی سیاسی تحریک نہیں ہوگی بلکہ وکلا کی تحریک ہوگی۔

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حامد خان کا کہنا تھا کہ 26 ویں ترمیم کو تمام وکلا نے مسترد کردیا ہے، اس ترمیم سے عدالتی نظام کا بیڑا غرق ہوجائے گا، ججز آتے جاتے رہتے ہیں لیکن وکلا ہمیشہ لڑتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے احتجاج سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کا آئینی حق ہے کہ وہ احتجاج کرے لیکن حکومت نے تمام راستے بند کردیے، اس سے بڑی کامیابی کیا ہوگی کہ پوری حکومت خوفزدہ ہے اور لوگوں کو مجبور کرکے ان کو مفلوج کر کے جمہوریت نہیں آتی۔

حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ بار کے انتخابات پر وائٹ پیپر جاری کریں گے، انتخابات میں ایجنسیوں کی مداخلت ہوئی اور دھاندلی کرائی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سندھ سے خوشحال خان اور خیبرپختونخوا سے حبیب قریشی جیت گئے تھے لیکن ان دونوں کو دوبارہ گنتی کے دوران ہرایا گیا، جس کے تمام ثبوت سامنے لائیں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

یو اے ای میں تین روز سے لاپتہ یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

یو اے ای میں تین روز  سے لاپتہ  یہودی مذہبی پیشوا کی لاش برآمد

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں تین دن قبل مبینہ طور پر اغوا کیے جانے والے یہودی شہری کی لاش مل گئی جب کہ اماراتی حکومت نے قتل کے شک میں 3 افراد کو گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق یہودیوں کے مذہبی پیشوا (ربی) 28 سالہ زوی کوگن جمعرات کے روز یو اے ای میں لاپتا ہوگئے تھے۔ زوی کوگن کی لاش اماراتی شہر العین میں ملی جو عمان کی سرحد سے متصل ہے جب کہ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ انہیں وہاں قتل کیا یا کہیں اور قتل کرنے کے بعد لاش کو وہاں پھینکا گیا۔

اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی حکومت اس واقعے کے ذمہ داروں کو ہر صورت میں کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل اور یورپی ملک مولڈووا کی دہری شہریت رکھنے والے ربی زوی کوگن نے مولڈووا کے پاسپورٹ پر دبئی کا سفر کیا تھا۔اسرائیل کی حکمران دائیں بازو کی جماعت لکود پارٹی کے رکن ایوب کارا نے دبئی میں انگریزی زبان میں دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا وہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل کرنے کا انتظار کر رہے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے قتل کا الزام ایران پر عائد کردیا۔

اسرائیل اور عرب ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے کام کرنے والے ایوب کار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے کے بعد لاش کو تدفین کے لیے اسرائیل بھیجا جائے گا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اماراتی اور اسرائیلی حکام نے تاحال یہ نہیں بتایا کہ قتل میں کون ملوث ہیں اور اس کا مقصد کیا ہو سکتا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll