پاکستان
مجھے علم نہیں تھا جو کچھ چینی وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہا: شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہامجھے علم نہیں تھا جو کچھ چینی وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہاہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے قیام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کا منصوبہ ہزارہ کی عوام کوسہولت دے گا اور امیر مقام نے ہمیشہ عوامی مسائل کے حل اور فلاحی کاموں کی بات کی ہے۔ امیر مقام کی جانب سے تمام گزارشات کو سن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوامی منصوبوں اور فلاح کے کاموں کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے اور ہزارہ سمیت ملک بھر میں گیس کے منصوبے کو مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ ہزارہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ضروری اقدامات فوری طور پر مکمل کریں گے۔ مئی میں جلسے کے دوران بجلی کمپنی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ جنرل باجوہ نے عمران خان کے لیے جو کچھ کیا وہ اب سامنے آ رہا ہے اور عمران خان آج اپنی 4 سالہ کارکردگی کے بارے میں کچھ بتانے سے قاصر ہیں۔ عمران خان نے پاکستان کے معاش، سماج اور معاشرے کو نقصان پہنچایا جبکہ میں نے زندگی میں عمران خان جیسے محسن کش انسان کو نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ گالم گلوچ میں عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے اور ان کے کرتوت سب کے سامنے ہیں۔ عمران خان ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھے رہے لیکن انہوں ںے ایک اینٹ عوامی ترقی کے لیے نہیں لگائی۔ عمران خان کو لوگوں کی فکر ہوتی تو الزامات لگانے کے بجائے کام کرتے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ عمران خان آج اقتدار پر بٹھانے والوں پر الزامات لگا رہے ہیں اور عمران خان بطور وزیر اعظم ناکام ہوئے جبکہ عمران خان کی بدقسمتی 4 سال سپورٹ کے بعد بھی ناکام ہوئے۔ عمران خان کو کامیاب کرنے کے لیے اداروں نے ہر قسم کی صلاحیت استعمال کی جبکہ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے عمران خان کی کس طرح مدد کی وہ سب کے سامنے آ رہا ہے لیکن اس سے مجھے کوئی سروکار نہیں۔ گزشتہ حکومت نے ہر معاملے میں مجرمانہ غفلت کی۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے سی پیک کا جنازہ نکال دیا اور چینی کمپنیوں پر کرپشن کے بےبنیاد الزامات لگائے۔ گزشتہ حکومت نے ہر معاملے میں مجرمانہ غفلت کی اور عمران خان جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ کے بارے میں جو زبان استعمال کر رہے ہیں وہ کوئی نہیں کرتا۔ عمران خان نے دوست ممالک کو ناراض کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بجائے عمران خان نے الزامات لگائے اور دوست ممالک نے 75 سال میں اربوں ڈالر بغیر شرط کے دیئے۔ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) مینجنگ ڈائریکٹر چین گئی تو میرے فرشتوں کو بھی پتہ نہیں تھا اور چینی وزیر اعظم نے بتایا کہ ان سے کہا کہ پاکستان ہمارے بھائیوں کی طرح ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا جو کچھ چینی وزیر اعظم نے آئی ایم ایف کو پاکستان سے متعلق کہا۔ ہم اب امیروں پر ٹیکس لگائیں گے۔
علاقائی
پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں
بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں
پی ٹی آئی احتجاج، راستوں کی بندش کے باعث جی ٹی روڈ چناب ٹول پلازہ پر دو باراتیں پھنس گئیں۔
باراتیں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ سے گجرات اور جہلم جا رہی تھیں لیکن چناب ٹول پلازہ پر دونوں باراتیں پھنسی گئیں بارات کی گاڑیاں گھنٹوں انتظار کے بعد واپس لوٹ گئیں۔
دوسری جانب ہیڈ خانکی پل بلاک ہونے کے باعث بارات کافی دیر پھنسی رہی، دلہا اوراس کے بھائی کی پولیس کو منت سماجت کے بعد دلہا کو بارات گجرات لے جانے کی اجازت مل گئی۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کے باعث حکومت نے دارالحکومت کو جانے والے زيادہ تر راستوں کو بند کردیا ہے۔
26 نمبر چنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کردی گئی، سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کرراستے بند کردیئے گئے۔
جہلم کی اہم شاہراہوں پر بھی کنٹینر کھڑے کردیے گئے، فیصل آباد کے داخلی راستے بھی بند ہیں اور لاہور، پشاور اور فیصل آباد سے اسلام آباد کیلئے جانے والی موٹرویز بھی بند کردی گئی۔
پاکستان
پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی
مریم مختیار نے ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا
ہمت، بہادری اور دیدہ دلیری کا مظاہرہ کرنے والی پاک فضائیہ کی پہلی شہید خاتون فائٹر پائلٹ مریم مختیار کی آج 9ویں برسی منائی جا رہی ہے۔
ڈبل کاک پٹ تربیتی لڑاکا طیارے میں دوران تربیت پیدا ہونے والی تکنیکی خرابی کے سبب جام شہادت نوش کیا تھا۔
18 مئی 1992 کو کراچی میں پید اہونے والی مریم نے ابتدائی تعلیم کے بعد مئی 2011 میں پاک فضائیہ کے 132 ویں جی ڈی پائلٹ کورس میں شمولیت اختیار کی۔
تربیت کے دوسرے مرحلے میں مریم پاک فضائیہ کے ان جانبازوں کی صف میں شامل ہونے جا رہی تھی، جنھوں نے سال 1965 اور 71 کی جنگوں میں بہادری کی لازوال داستانیں رقم کیں۔
پی اے ایف رسالپور سے مریم کوفائٹر کنورشن کیلیے ایم ایم عالم ایئربیس بھیجا گیا جہاں مریم نے لڑاکا طیاروں کی تربیت حاصل کرنی شروع کی، مریم مختیارنے اپنے والد کے نقش قدم پر افواج پاکستان میں شامل ہونے کوترجیح دی۔
صنف نازک ہونے کے باوجود مریم نے وطن عزیزکیلیے وہ کچھ کردکھایاجس کی مثال کم ہی ملتی ہے، 24 نومبر 2015 کی صبح مریم اپنے انسٹرکٹر کے ہمراہ تربیتی پروازپرروانہ ہوئیں۔
اسی دوران لڑاکا تربیتی ڈبل کاک پٹ جہازمیں فنی خرابی پیدا ہو گئی جس کی وجہ سے انھیں جہاز سے باہر نکلنا لازم ہو گیا، انتہائی مشکل اورقلیل وقت میں اپنی جانوں کا تحفظ مگر نیچے موجود دوسری انسانی جانوں کا بھی خیال، انہی مشکل حالات کے دوران مریم نے جام شہادت نوش کیا۔
پاکستان
ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی
مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، اتھارٹی
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے واضح کیا ہے کہ اسلام آباد سمیت ملک بھر کے ایئرپورٹس پر معمول کے مطابق پروازیں جاری ہیں، لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مسافروں کی آمد سے متعلق افواہوں کی تردید کردی اور مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت قرار دے دی ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیا پر ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظر بیرون ملک سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ پر ہی 72 گھنٹوں کےلئے رکنا ہوگا۔
تاہم سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر مسافروں کو نہیں روکا جائے گا اور تمام پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔
سی اے اے نے واضح کیا کہ پاکستان آنے والوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر نہیں رکنا ہوگا، بین الاقوامی مسافروں کو اسلام آباد ایئرپورٹس پر روکنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، صرف مصدقہ ذرائع سے معلومات پر ہی انحصار کریں۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے آج اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے لاہور، پشاور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے وفاقی دارالحکومت پہنچیں گے، جہاں حکومت نے پہلے ہی بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔
-
دنیا ایک دن پہلے
کینیڈا :حکومت نے 2 ماہ کے لئے کھانے پینے کی اشیاءپر ٹیکس معاف کر دیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عالمی فوجداری عدالت سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے منحرف رکن قومی اسمبلی کو ڈی سیٹ کر دیا
-
دنیا 5 گھنٹے پہلے
امریکا کی نیتن یاہو کی گرفتاری پر برطانیہ کو معیشت تباہی کی دھمکی
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی قیمت میں حیرت انگیز اضافہ
-
جرم 2 دن پہلے
پاراچنار سے پشاور جانے والی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ، 38افراد جاں بحق اور 29زخمی
-
دنیا ایک دن پہلے
بنگلہ دیش: سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
-
علاقائی ایک دن پہلے
موٹرویز آج رات سے بند کرنے فیصلہ