یونین کونسلز کی حد بندی اور الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں: پرویز الہیٰ
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ یونین کونسلز کی حد بندی اور الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں


لاہورمیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے یونین کونسلوں کی حد بندی مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یکطرفہ نوٹیفکیشن بدنیتی اور ایک خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔ جس میں اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان، سینئر وزیر اسلم اقبال، صوبائی وزرا راجہ بشارت، محمود الرشید اور رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر(ر) اعجاز شاہ بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں یونین کونسلز کی حد بندیوں کے بارے میں الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے شرکا نے کہا کہ یونین کونسلز کی حد بندی اور الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہیں جبکہ یونین کونسلز کی حد بندیوں کا یکطرفہ نوٹیفکیشن قانونی تقاضوں کو پورا نہیں کرتا۔ پنجاب حکومت الیکشن کمیشن کے اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کو تسلیم نہیں کرتی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا یکطرفہ نوٹیفکیشن عوامی رائے کو بلڈوز کرنے کی کوشش ہے اور یونین کونسلز کی حد بندیوں کے حوالے سے مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو شامل نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے یکطرفہ نوٹیفکیشن پر قانونی اور آئینی راستہ اختیار کیا جائے گا جبکہ حکومت پنجاب آئین و قانون کے مطابق اپنا کردار ادا کرے گی۔ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری ہوتے ہیں۔
پرویز الہٰی نے کہا کہ مضبوط عوامی حکومت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں اور یکطرفہ نوٹیفکیشن بدنیتی اور ایک خاص پارٹی کو فائدہ پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ ہم اس یکطرفہ نوٹیفکیشن کے حوالے سے شدید تحفظات رکھتے ہیں۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- ایک دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل



