بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری،محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے بدھ سے جمعہ کے دوران بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی۔


موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی بلوچستان کے علاقوں میں 10 جنوری سے داخل ہو رہی ہیں جو 11 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ان ہواوں کے باعث 10 کی رات اور 11 جنوری کے دوران کوئٹہ، ژوب، بارکھان، زیارت، نوکنڈی، دالبندین، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ، چمن ،مسلم باغ اور پشین میں بارش / برفباری جب کہ چند مقا مات پر تیز بارش /برفباری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 11 سے13 جنوری کے دوران مری، گلیات ،کشمیر(وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور)، گلگت بلتستان(دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شِگر)، چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ اورایبٹ آباد میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔
اس کے علاوہ 11 اور 13جنوری کے دوران اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار ، چارسدہ، باجوڑ،کرم، وزیرستان ،کوہاٹ، بنوں ، کرک، پشاور، نوشہرہ، صوابی ،سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب، قصور، ساہیوال، اوکاڑہ اور لاہور میں ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔
11اور 12 جنوری کو مکران کے ساحلی علاقوں،ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال اور پاکپتن میں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
سندھ طاس معاہدے کی معطلی :پاکستان نے بھارت کوخط لکھ دیا
- 10 hours ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سعودی عرب کے دورے کے بعد قطر پہنچ گئے
- 21 minutes ago

ملک کے بیشتر حصوں میں آج سے 20 مئی تک ہیٹ ویو کا امکان
- 35 minutes ago

بی جے پی وزیر نے بھارتی فوجی مسلم افسر کرنل صوفیہ کو دہشت گردوں کی بہن قرار دے دیا
- 15 hours ago

پاک بھارت کشیدگی میں حملوں کے دوران زخمی ہونے والے دو پاکستانی زخمی فوجی شہید ، آئی ایس پی آر
- 15 hours ago

آئی ایم ایف : پاکستان کو 1ارب2کروڑ3لاکھ ڈالر کی دوسری قسط موصول
- 12 hours ago
مودی کے الزامات بے نقاب، شہباز شریف کا سیکرٹری جنرل سے ٹیلیفونک رابطہ
- 11 hours ago

سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
- 15 hours ago
پی سی بی نے راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے والےمیچز کی ٹکٹس کی تفصیلات جاری کر دیں
- 15 hours ago

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی کوشش کی تو مزید طاقت سے جواب دیں گے، وزیر اعظم
- 14 hours ago

صدر مملکت کی سی ایم ایچ آمد، پاک آرمی کےجوانوں کی عیادت
- 9 hours ago

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، مزید 80 فلسطینی شہید
- 30 minutes ago