تجارت
امکان ہے پاکستان اگلے چھ ماہ تک ڈیفالٹ نہیں کرے گا، بلومبرگ
معروف امریکی جریدے بلومبرگ اکنامکس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ اگلے چھ ماہ تک پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا تاہم اس کی معاشی مشکلات ختم نہیں ہوں گی۔
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مدد سے پاکستان جون کے آخر تک معاشی مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے پاس 5.6 بلین ڈالر کے زرمبادلہ کے ذخائر ہیں، جو اگلے پانچ ماہ کی فنڈنگ کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو مزید بیرونی امداد چاہیے ہو گی، آئی ایم ایف پاکستان کی باقی ماندہ قسط روک سکتا ہے، تاہم سیلاب اور پاکستان کی ضروریات کے باعث ایسا ہوتا نظر نہیں آتا۔
رپورٹ میں بلومبرگ نے کہا ہے کہ ان ضروریات میں اندازاً 8.8 ارب ڈالرز کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ شامل ہے، جبکہ 2.2 ارب ڈالرز کی غیرملکی قرضوں کی ادائیگی شامل ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان ضروریات میں اپریل 2024ء میں 1 ارب ڈالرز بانڈ کی میچورنگ بھی شامل ہے۔
کھیل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
(آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا، فیصلہ 29 نومبر کو ہونے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر 29 نومبر کو بورڈ میٹنگ طلب کرلی۔
ورچوئل اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سمیت تمام بورڈ ممبران شریک ہوں گے۔
چیمپئنزٹرافی کو 3 ماہ سے بھی کم وقت رہ گیا، بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث ایونٹ کے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہے جبکہ پی سی بی پورا ایونٹ میں پاکستان میں کروانے کے مؤقف پر قائم ہے۔
دنیا
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے
لبنان، فلسطین اور شام کے متاثرین کے لیے 21 ویں امدادی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے۔
وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیر فورس کے تعاون سے آج ایک اور امدادی کھیپ روانہ کر دی ہے۔
ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ لبنان، غزہ اور شام کے لیے مجموعی طور پر 1 ہزار756 ٹن امدادی سامان بھیجوا چکا ہے، جبکہ شام میں مقیم لبنانی پناہی گزین اور شام کی عوام کے لیئے یہ تیسری کھیپ جبکہ اس سے قبل شام کے لیے 2 لبنان کے لیے 6 اورفلسطین کے لیے 12 امدای کھیپیں روانہ کی جا چکی ہیں۔
ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق نورخان ائیر بیس چکلالہ راولپنڈی سے امدادی سامان کی 21 ویں کھیپ روانہ کر دی گئی ہے، اس امدادی کھیپ میں کمبل، راشن اور ادویات پر مشتمل 17 ٹن امدادی سامان دمشق،شام روانہ کیا گیا۔
ابھی تک روانہ کیے گئے امدادی سامان میں فلسطین کے لیے 1273 ٹن، لبنان کے لیے 372 ٹن جبکہ شام کے لیے 111 ٹن سامان شامل ہے۔
پاکستان
اٹک میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سمیت مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج
حضرو پولیس کی جانب سے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے
اٹک پولیس نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی قیادت کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
اٹک کی تحصیل حضرو کی پولیس کی جانب سے درج کے گئے مقدمے میں بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی ، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ مقدمے میں 5 اراکین اسمبلی سمیت 15 ہزار نامعلوم کارکنان بھی شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق 22 فوجداری دفعات کے تحت درج مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
تحریک انصاف کے کارکنان نے حملہ کر کے 78 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا جبکہ ملزمان مسلح اسلحہ سوٹے ڈنڈے ، غلیل اور پتھر اٹھائے ہوئے تھے اور ملزمان نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔
پولیس کی جانب سے مزید کہا گیا کہ ملزمان نے گاڑیوں کے شیشے توڑ کر دہشت پھیلائی اور ریاست مخالف نعرہ بازی کی۔
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
-
کھیل 12 گھنٹے پہلے
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا مستقبل کیا ہوگا؟
-
علاقائی 2 دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل 2 دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
تجارت 7 گھنٹے پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600روپے اضافہ
-
دنیا 2 دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
تجارت 2 دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی