جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

خبروں کے حصول کیلئے ٹویٹر کا پہلا نمبر

ٹوئٹر ایپل ایپ اسٹور پر سب سے زیادہ ڈاون لوڈ کی جانے والی ایپ بن گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خبروں کے حصول کیلئے ٹویٹر کا پہلا نمبر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

 

ایلون مسک کے پلیٹ فارم سنبھالنے کے بعد ٹوئٹر ایپل ایپ اسٹور میں خبروں کی کیٹیگری میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، ٹوئٹرنے ایپ اسٹور پر 9 جنوری 2023 کو پہلی پوزیشن سنبھالی لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے کہ ایلون مسک کے مالک بننے کے بعد ٹوئٹر پہلے نمبر پر آیا ہو۔

رپورٹ کے مطابق امریکی خبروں کے حوالے سے ٹوئٹر 12 اکتوبر 2022 تک ایپل ایپ اسٹور میں ساتویں نمبر پر تھا، تاہم 28 اکتوبر کو ایلون مسک کی جانب سے ٹوئٹر کی خریداری کو حتمی شکل دینے کے بعد، ایپ کی رینکنگ چھٹے نمبر پر آگئی جبکہ 9 نومبر کو ٹوئٹر نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

11 دسمبر 2022 اور 8 جنوری 2023 کے درمیان ٹویٹر رینکنگ میں دوسرے نمبر رہا، جبکہ 9 جنوری 2023 کو ٹوئٹر نے نمبر ون پوزیشن دوبارہ حاصل کرلی۔

اسپیس ایکس اور ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک کے ٹوئٹر پلیٹ فارم خریدنے کے بعد ٹوئٹر کی سب سے کم درجہ بندی نومبر میں 11ویں نمبر پر دیکھی گئی تھی۔

دنیا

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

دبئی میں بارشوں سے ریکارڈ تباہی ، ریڈ الرٹ جاری

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی میں بارشوں کے باعث پیدا ہونی والی سیلابی صورت حال اور تباہی کے بعد پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے ہیلپ لائن سینٹر قائم کردیا گیا۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کسی بھی پاکستانی کو بارشوں کے متعلق معلومات یا مدد درکار ہو وہ سفارتخانے کے نمبرز پر رابطہ کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ امارات میں ریکارڈ بارشوں کے دوران لوگوں نے گھروں کے دروازے پریشان حال لوگوں کیلئے کھول دیئے ہیں ۔ 

واضح رہے کہ دبئی میں ریڈ الرٹ نافذ کر دیا گیا۔ دبئی کے مقامات پر بادل پھٹ پڑے 16 گھنٹے سے طوفانی بارشیں کے باعث سڑکیں تالاب بن گئیں ہیں۔شدید بارشوں کے باعث متحدہ عرب امارات کی کئی ریاستوں اور شہروں میں سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ رہائشی علاقوں میں سیلابی صورت حال ہوگئی ہے اور بارش کا پانی گھروں، مالز، میٹرواسٹیشن اور دیگر مقامات میں داخل ہوگیا ہے۔

بارشوں کے باعث دنیا سے آئے ہوئے لوگ دبئی میں پھنس چکے ہیں اور اپنے ملک جانے کیلئے پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیخ محمد بن زید النہیان کا حالیہ بارشوں  سے متاثر ہونے والے خاندانوں کی فوری امداد کا حکم

دبئی : متحدہ عرب امارات دبئی  کے شیخ محمد بن زید النہیان نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں اور رہائشیوں کا تحفظ متحدہ عرب امارات کی حکومت کی اولین ترجیح ہے،انہوں نے حال ہی میں ملک بھر میں خراب موسمی حالات کے دوران لوگوں کی جانب سے دکھائے جانے والے شعور اور ذمہ داری کی سطح کو بھی سراہا۔متحدہ عرب امارات کی نیوز ایجنسی وام کی رپورٹ کے مطابق شیخ محمد بن زید النہیان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ملک میں بنیادی ڈھانچے کی حالت کااز سر نو جائزہ لینے پر تیزی سے کام کریں اور ملک میں ریکارڈ بارشوں کے بعد ہونے والے نقصانات کے اثرات کو کم سے کم کریں۔

انہوں نے مقامی اداروں کے تعاون سے متاثرہ خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت موسم سے متاثرہ تمام خاندانوں کو ضروری مدد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

شیخ محمد بن زید النہیان نے غیر معمولی حالات کے دوران ریسکیو اور انخلا کی کارروائیوں کا انتظام کرنے پر قومی اور مقامی ایمرجنسی اور کرائسس ٹیموں کے اراکین اور مختلف حکام کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کے جان و مال کے تحفظ میں مدد ملی ہے۔شیخ محمد بن زید النہیان موسمی حالات کے دوران متحدہ عرب امارات کے شہریوں کی طرف سے یکجہتی کے جذبے کے اظہار پر بھی روشنی ڈالی اور اسے متحدہ عرب امارات کی شناخت کا حقیقی جوہر قرار دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

 یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سابق پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد کی طبیعت ناساز

لاہور: سابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز ہو گئی ۔

تفصیلات کےمطابق  یاسمین راشد کو سخت سکیورٹی میں جیل سے سروسز اسپتال لایا گیا، سابق وزیر صحت کا میڈیکل ایمرجنسی میں معائنہ کیا گیا،  یاسمین راشد کا پلمونولوجی اور میڈسن کے ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا ،  ڈاکٹرز کے مطابق یاسمین راشد کو سانس کی تکلیف اور کھانسی کی شدت ذیادہ ہونے کی شکایت ہے ۔

یاد رہے کہ انہوں نے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لیا تھا۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جہاں ان کا مقابلہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ہوا تھا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll