پیراسٹ100 ایم ایل انجکشن اور بیج نمبرسی جے170غیرمعیاری ہے، انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں

سینٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈریپ نے انجکشن پیراسٹ ( پیراسیٹامول ) کوغیرمعیاری قراردے دیا،انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
سینٹرل ڈرگ لیبارٹری ڈریپ نے انجکشن پیراسٹ ( پیراسیٹامول ) کوغیر معیاری قرار دے دیا ہے، ڈریپ کے مطابق پیراسٹ 100 ایم ایل انجکشن اور بیج نمبرسی جے 170غیرمعیاری ہے،
اسٹینڈ فارما کا انجکشن پیراسٹ ( پیراسیٹامول ) 100 ایم ایل غیر معیاری ہے، انجکشن میں کالے رنگ کے ذرات انسانی آنکھ سے دیکھے جا سکتے ہیں۔
دوسری جانب وفاقی کابینہ نے 20 ادویات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے ۔ ترجمان وزارت صحت نے تصدیق کی کہ وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کی سفارش پر کیبنٹ نے 20 ادویات کی قیمتوں کی کمی کی منظوری دے دی۔
ترجمان وزارت صحت کے مطابق زیادہ تر ادویات کی قیمتوں میں کمی 30 فی صد ہوئی ہے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق مختلف بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی لوگوں کو ریلیف فراہم کرنے کی جانب ایک اور قدم ہے ۔
عبد القادر پٹیل نے کہا کہ بلڈ پریشر، کینسر اور آنکھوں کی بیماریوں میں استعمال ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے، 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے ،یہ نئی ادویات کینسراور مختلف بیماریوں میں استعمال ہوں گی ۔
ترجمان نے بتایا کہ کابینہ نے 54 نئی ادویات کی قیمتیں فکس کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے ادویات کی قیمتوں میں 700 فیصد تک اضافہ کیا جبکہ وزارت صحت ڈریپ میں میرٹ اور شفافیت کے نظام کو فروغ دینے کیلئے پر عزم ہیں۔
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 19 hours ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 21 hours ago

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 15 hours ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 20 hours ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 2 days ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 3 days ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 2 days ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 18 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 2 days ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 21 hours ago








