جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، سندھ کے دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات پندرہ جنوری کو ہی ہوں گے

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، سندھ کے دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات پندرہ جنوری کو ہی ہوں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن کا بڑا فیصلہ، سندھ کے دوسرے مرحلہ کے بلدیاتی انتخابات پندرہ جنوری کو ہی ہوں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

چیف الیکشن کمشنر کے زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ختم ہو گیا، جس میں  صوبائی گورنمنٹ سندھ کی درخواست اور نوٹیفکیشنوں پر غور کیا گیا، صوبائی حکومت نے کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دادو ضلع کی دو تحصیلوں خیرپور ناتھن اور مہر کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے قانونی اور آئینی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کو نامنظور کر دیا ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی ڈویژن، حیدرآباد اور دیگر اضلاع میں انتخابات شیڈول کے مطابق 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔

اس ضمن میں الیکشن کمیشن ایک آرڈر جاری کر رہا ہے، ۔ الیکشن کمیشن کی وزارت داخلہ کو ہدایت دی گئی ہیں کہ انتخابات کے دوران انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر فوج/ رینجرز کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

پاکستان

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی

پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر ایک بار پھر معطلی کی تلوار لٹکنے لگی، الیکشن کمیشن نے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر ایک بار پھر اعتراضات اٹھا دیئے

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے اسے 30 اپریل کے لیے نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی پی نے تیسری بار پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض عائد کیا ہے۔

ذرائع نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن پولیٹیکل فنانس ونگ نے اپنے نوٹس میں پی ٹی آئی کو 30 اپریل کو پیش ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

پی ٹی آئی نے 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں انٹرا پارٹی الیکشن کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم محمدشہبازشریف سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے اسلام آباد میں خیر سگالی ملاقات کی۔

وزیر اعظم پاکستان نے موجودہ دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان زراعت، افزائش حیوانات، کان کنی اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی رکھتاہے ، وزیراعظم شہباز شریف نے اُن سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔

انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تجربات اور بہترین مہارتوں کا اشتراک کرنے کی بھی دعوت دی۔

ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات مزید مستحکم کرنے کی آسٹریلیا کی خواہش کا اعادہ کیا ، ہائی کمشنرنے پاکستانی سیکیورٹی گارڈز کی جراتمندی کوسراہا جنہوں نے سڈنی میں حالیہ چاقوحملے کے دوران متعددافراد کی جانیں بچائیں۔

وزیراعظم کی طرف سے ترجیحی شعبوں کاذکرکرتے ہوئے ہائی کمشنرنے کھیلوں خاص طورپر کرکٹ اورہاکی سمیت ثقافتی تعاون کومضبوط بنانے میں دلچسپی ظاہر کی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، نائب ترجمان امریکی وزارت خارجہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

امریکا کا ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ

امریکا نے ایک بار پھر پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کا اشارہ دے دیا۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران امریکی وزارت خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کاہ ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدہ کرنے والے ممالک کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

 انہوں نے ایران کے ساتھ کاروباری معاہدوں کو بڑھاوا دینے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاک ایران نئے معاہدوں میں اگر پیش رفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، معاہدے کے ذمہ داروں کو آگاہ رہنا چاہیے۔

ویدانت پٹیل نے کہا کہ معاہدے کے ذمہ داروں کو پابندیوں کے خطرے سے آگاہ رہنا چاہیے، پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات اپنی خارجہ پالیسی کے تحت دیکھے، زیادہ تباہی والے جنگی ہتھیاروں کے پھیلاؤ اور روک تھام کیلئے سپلائرز کو پابندیوں کا سامنا ہے۔

گزشتہ روز ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ تجارتی معاہدوں پر غور کرنے والوں کو پابندیوں کے ممکنہ خطرے سے آگاہ رہنے کا مشورہ دیتے ہیں، امریکا ممکنہ پابندیوں کا جائزہ نہیں لے رہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll