جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

بزرگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،نادرا کا اہم اعلان

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بزرگ شہریوں کے لیے تصدیق سروس متعارف کرا دی۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

بزرگ شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری،نادرا کا اہم اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نادرا کی جانب سے متعارف کرائی گئی تصدیق سروس کی بدولت بزرگ شہریوں کو بینکوں میں بائیومیٹرک تصدیق کے وقت پیش آنے والے مسائل کا یقینی ازالہ ہو گا۔

60 سال سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں کو بائیومیٹرک تصدیق میں مشکل پیش آنے کی صورت میں ان سے چند خفیہ سوالات پوچھے جائیں گے اور جن کے درست جوابات دینے پر ان کی تصدیق کر دی جائے گی۔

چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے کہا کہ نادرا کو بزرگ شہریوں کی جانب سے اس طرح کی لاتعداد شکایات موصول ہو چکی ہیں کہ انہیں بالخصوص بینکوں میں فنگرپرنٹس کی تصدیق میں مشکلات پیش آتی ہیں جس کے پیش نظر نادرا نے یہ جدید سروس متعارف کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 60 سال سے زائد عمر کے افراد میں مختلف وجوہ کی بناء پر بائیومیٹرک میچنگ میں مسائل پیش آنا ایک قدرتی عمل ہے کیونکہ عمر بڑھنے کے ساتھ جلد کی لچک کم ہوتی جاتی ہے اور انگلیوں کے نشانات مدھم پڑ جاتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں بزرگ افراد کی انگلیوں کے نشانان کی تصدیق نہیں ہو پاتی اور ایسے افراد کو بینکوں میں اکاؤنٹ یا رقم کی وصولی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پاکستان

عدالت کا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیر کو پیش کرنے کا حکم

عدالت کا ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے حکم کی تکمیل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کا بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیر کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ کروا کر رپورٹ پیر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کو زہر دیئے جانے کے خدشے کے پیش نظر طبی معائنے کی اجازت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے استفسارکیا  کہ ہمارے احکامات پر عمل درآمد کیوں نہیں ہوا ؟

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو فوری طلب کرکے توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے عدالت کی معاونت نہ کرنے پر بتائیں گے ۔

دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے عدالت سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈووکیٹ جنرل آج یہاں نہیں ہیں ، میں دوبارہ معذرت کرتا ہوں۔

بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کے ٹیسٹ کرا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیراعظم شہبازشریف کا کراچی کا دورہ، مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے جہاں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے استقبال کیا۔ 
وزیراعظم شہباز شریف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری و دیگر بھی ساتھ موجود تھے۔
وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیراعظم کا یہ کراچی کا پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کاروباری برادری کی معروف شخصیات اور کراچی چیمبر آف کامرس کے وفد سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ان ملاقاتوں میں وزیراعظم کاروباری برادری سے ملکی معیشت کی بہتری کے حوالے سے تجاویز لیں گے۔ 
دورے میں وزیراعظم سے گورنر اور وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقاتیں بھی شامل ہیں، جن میں وزیراعظم صوبہ سندھ کی مجموعی سیاسی صورتحال اور انتظامی امور کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔
ذرائع کے مطابق دورہ کراچی کے باعث وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس مؤخر کردیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں اجتماعی قبریں ، لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں، اقوام متحدہ

یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں، اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی رپورٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں اجتماعی قبریں ، لوگوں کی برہنہ لاشیں ملی ہیں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں اجتماعی قبروں کے بارے میں پریشان کن رپورٹس سامنے آرہی ہیں جن میں فلسطینی شہریوں کی لاشیں کے مبینہ طور پر برہنہ حالت میں اور ان کے ہاتھ بندھے ہوئے پائے گئے ہیں، جس سے محصور غزہ میں جاری اسرائیل کی جارحیت کے دوران ممکنہ جنگی جرائم کے بارے میں گہری تشویش کی تجدید ہوتی ہے۔ یہ بات اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر)نے گزشتہ روز جاری ہونے والی اپنی رپورٹ میں بتائی ۔
اجتماعی قبریں شمالی غزہ کے الشفا ہسپتال اور جنوبی علاقے خان یونس کے نصر ہسپتال میں دریافت ہوئیں جو اسرائیلی فوج کے محاصرے اور جنگی کارروائیوں ہدف رہے ہیں۔ نصر ہسپتال سے مجموعی طور پر 283 لاشیں ملی ہیں جن میں سے 42 کی شناخت ہو چکی ہے۔
اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق نے بتایا ہے کہ غزہ کے ہسپتالوں میں دریافت ہونے والی اجتماعی قبروں میں پائی گئی لاشیں بے لباس تھیں یا ان کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے۔ یہ ہلاکتیں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کے مترادف ہو سکتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ صورتحال گزشتہ ہفتے کے آخر میں وسطی غزہ کے علاقے خان یونس کے ناصر ہسپتال اور شمال میں الشفا ہسپتال میں زیر زمین دبی اور کچرے سے ڈھکی سینکڑوں لاشوں کی بازیافت کے بعد سامنے آئی، ناصر ہسپتال میں کل 283 لاشیں برآمد ہوئیں جن میں سے 42 کی شناخت ہوگئی۔
اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کی ترجمان روینا شمداسانی نے کہا کہ شہید ہونے والوں میں مبینہ طور پر بوڑھے، خواتین اور زخمی شامل تھے جبکہ دیگر افراد کے ہاتھ بندھےاور ان کے کپڑے اتار دیے گئے تھے۔ غزہ میں صحت کے مقامی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے شمداسانی نے کہا کہ الشفا ہسپتال سے مزید لاشیں ملی ہیں۔ 
شمداسانی نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایا 7 اکتوبر کو جنگ شروع ہونے سے قبل یہ بڑا ہیلتھ کمپلیکس انکلیو کی اہم تر طبی سہولت تھی، یہ کمپلیکس اسرائیلی فوجی مداخلت کا مرکز تھا جس کے بارے میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے اندر مبینہ طور پر عسکریت پسند کام کر رہے ہیں جو اس ماہ کے شروع میں ختم ہوا۔ دو ہفتوں کی شدید جھڑپوں کے بعد اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے ماہرین نے اس جگہ کا جائزہ لیا اور 5 اپریل کو اس بات کی تصدیق کی کہ الشفاء ایک خالی خول تھا جس میں زیادہ تر سامان راکھ ہو گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق غزہ شہر کے الشفا ہسپتال کے صحن میں دو قبروں میں 30 فلسطینیوں کی لاشیں دفن تھیں جن میں سے کچھ ایمرجنسی بلڈنگ اور باقی ڈائیلاسز بلڈنگ کے سامنے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ الشفا کے ان مقامات سے اب 12 فلسطینیوں کی لاشوں کی شناخت کر لی گئی ہے، تاہم باقی افراد کی شناخت ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی ،ایسی اطلاعات ہیں کہ ان لاشوں میں سے کچھ کے ہاتھ بھی بندھے ہوئے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll