Advertisement
پاکستان

سندھ حکومت کی درخواست مسترد ،کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہونگے

کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہونگے، الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست مسترد کردی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jan 14th 2023, 7:28 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سندھ حکومت کی درخواست مسترد ،کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی الیکشن کل ہونگے

الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست ایک بار پھر مسترد کردی،الیکشن شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

 جی این این کے مطابق بلدیاتی انتخابات موخر کرنے کی سندھ حکومت کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں سندھ حکومت کے خط کا جائزہ لیاگیا،اجلاس میں سیکشن 34 کا بھی تفصیلی جائزہ لیاگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہناہے کہ الیکشن کمیشن نے سندھ حکومت کی درخواست پھر مسترد کردی، ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کراچی اور حیدرآبادبلدیاتی الیکشن شیڈول کے مطابق ہو گا ، کراچی اور حیدر آباد میں بلدیاتی انتخابات کل ہی ہونگے۔

واضح رہےکہ سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن سے کل کراچی اور حیدرآباد کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جب کہ حساس اداروں کی جانب سے بھی سکیورٹی خدشات کے پیش نظر انتخابات کے التوا کی درخواست کی گئی تھی۔

Advertisement