کراچی: جماعت اسلامی کراچی نے ضلع غربی اورنگی ٹاؤن کی یوسی 6 اور ضلع شرقی عباس ٹاؤن صفورہ ٹاؤن سے مزید دو یونین کونسلز جیت لیں۔


میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ آفیسر نے ضلع غربی کا رکا ہوا ایک یو سی کا رزلٹ جاری کردیا جس کے مطابق جماعت اسلامی کے امیدوار حاضر عمر یوسی 6 سے 4ہزار 252 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح یونین کونسل عباس ٹاؤن میں دوبارہ گنتی کی درخواست پر جماعت اسلامی کے امیدوار 24 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے، اس سے قبل انہیں 18 ووٹ کے ساتھ ناکام امیدوار دکھایا گیا تھا۔
امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے دوبارہ گنتی میں عباس ٹاؤن یونین کونسل کے منتخب ہونے الے چیئرمین حبیب الرحمن ممتاز عالم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی اور بد انتظامی نے انتخابی عمل کو دھندلادیا۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق جماعت اسلامی کی 2 نشستوں کی درست نتائج کے بعد بقیہ چھینی گئیں نشستوں کے نتائج بھی فوری جاری کیے جائیں۔
دوسری جانب جماعت اسلامی کے کارکنان کا ڈپٹی کمشنر ضلع غربی کے آفس کے باہر احتجاج جاری ہے، اس دوران ڈپٹی کمشنر غربی نے جماعت اسلامی کے کونسلرز اور دیگر رہنماؤں کو حرارت میں لے لیا۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے 2 بجے رزلٹ کی تصحیح کے لیے بلایا اور ہمارے رہنما و امیدوار ابوالضیا سمیت 2 کونسلرز کو حراست میں لے لیا جبکہ فارم 11 بھی واپس نہیں کیے۔
جماعت اسلامی نے اپنے گرفتار امیدواروں کی فوری رہائی اور فارم 11 واپس دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے 235 یونین کونسلز کے نتائج میں پیپلزپارٹی 93 یوسیز کے ساتھ پہلے اور جماعت اسلامی 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر تھی۔ ان دو یونین کونسلز کے بعد جماعت اسلامی 88 یوسیز پر فاتح قرار پائی ہے۔

محکمہ ریلوے کا مزید 11 ٹرینیں پرائیوٹ کرنے کا فیصلہ
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات،تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 8 گھنٹے قبل

وزیر اعظم کی صدر مملکت سے ملاقات، ملکی سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی صورت حال پر تبادلۂ خیال
- 5 گھنٹے قبل

دہشت گردی انسانیت کا مشترکہ مسئلہ ہے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے،وزیرخارجہ
- 7 گھنٹے قبل

حالیہ بارشوں اور آندھی سے پنجاب میں 10 افراد جاں بحق، 92 شدید زخمی
- 3 گھنٹے قبل

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ،نوٹیفکیشن جاری
- 2 گھنٹے قبل

عافیہ صدیقی کیس: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا
- 6 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل
- 4 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے انڈونیشین وزیر دفاع کی ملاقات ، دفاعی تعاون سمیت علاقائی سیکیورٹی امور پرگفتگو
- 5 گھنٹے قبل

لیجنڈری بالی وڈ اداکار دھیرج کمار 79 سال کی عمر میں چل بسے
- 8 گھنٹے قبل

ایل این جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ،نوٹیفکیشن جاری
- 8 گھنٹے قبل

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی پیپلز لبریشن آرمی کے98 ویں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت
- 2 گھنٹے قبل