اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے
اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلئے۔


اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 35 ارکان کے استعفے منظور ہونے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا۔
جن ارکان کے استعفے منظور کئے گئے ہیں ان میں شاہ محمود قریشی، مراد سعید، قاسم سوری، پرویز خٹک، اسد قیصر، شیخ راشد شفیق، اسد عمر اور علی زیدی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کئے گئے ارکان قومی اسمبلی میں عمر ایوب، شہریار آفریدی، زرتاج گل، فواد چوہدری، غلام سرور خان، عالیہ حمزہ اور کنول شوذب بھی شامل ہیں۔
اس کے علاوہ منصور حیات خان، فواد احمد، ثناء اللہ خان مستی خیل، حماد اظہر، شفقت محمود، عامر ڈوگر، فہیم خان، سیف الرحمان، عالمگیر خان، علی زیدی کے استعفے بھی منظور کرلئے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی آفتاب حسین صدیقی، آفتاب جہانگیر، محمد اسلم خان اور نجیب ہارون کی بھی استعفے کی منظوری کے بعد اسمبلی رکنیت ختم ہوگئی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پی ٹی آئی اسمبلی میں واپس آنے کی تیاری کررہی ہے، اس حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں پارٹی اراکین نے اختیار عمران خان کو دیدیا تھا۔
پی ٹی آئی اجلاس سے متعلق فواد چوہدری نے بتایا کہ قومی اسمبلی میں واپسی کے بعد پارلیمانی لیڈر، قائد حزب اختلاف اور چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے پی ٹی آئی کو ملیں گے، جس کیلئے پرویز خٹک کی سربراہی میں ایک کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اپنی حکومت کے خاتمے کے فوری بعد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیدیا تھا، قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے استعفے منظور کرلئے تھے تاہم نئے اسپیکر راجا پرویز اشرف نے استعفوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا تھا۔

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شمولیت
- 15 گھنٹے قبل

حماس نے مزید 2 یرغمالیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کر دیں
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان اور افغانستان جنگ بندی پر راضی، دونوں ممالک ایک دوسرے کی سر زمین کا احترام کریں گے، وزیر دفاع
- 3 گھنٹے قبل

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائیٹ ایچ ایس ون خلا میں روانہ
- 3 گھنٹے قبل

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی
- 2 گھنٹے قبل

عمران خان کی سابق خوشدامن لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ 91 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 3 گھنٹے قبل

دسمبر میں آئی ایم ایف سے 1.2 ارب ڈالر کی اگلی قسط ملنے کی توقع ہے، وزیر خزانہ
- ایک گھنٹہ قبل

صدرٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف ’’نو کنگز‘‘ کے نام سے تمام ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے
- ایک گھنٹہ قبل

ویمنز ورلڈ کپ: مسلسل دوسری بار پاکستان کا میچ بارش کی نذر
- 15 گھنٹے قبل

پاک فوج کو شہدا کو خراج عقیدت،نیا نغمہ ’’قوم کے شہیدوں تمہیں سلام‘‘ ریلیز
- چند سیکنڈ قبل

چین: دو اعلیٰ فوجی جرنیل بدعنوانی کے الزامات پر برطرف
- 14 گھنٹے قبل

پاکستان کے اشعب عرفان وینکوور مینز اوپن اسکواش کے فائنل میں پہنچ گئے
- ایک گھنٹہ قبل