Advertisement
پاکستان

بجلی کی قیمت میں 10روپے سے زائد کمی کا امکان

کراچی: کے الیکٹرک نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر جنوری 18 2023، 7:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
بجلی کی قیمت میں 10روپے سے زائد کمی کا امکان

 

کے الیکٹرک نے دسمبر کے لیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی کی درخواست کر دی جس میں نیپرا سے 10 روپے 26 پیسے فی یونٹ بجلی کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے الیکٹرک کی درخواست پر 30 جنوری کو سماعت کرے گی اور بجلی کی فی یونٹ کمی کی صورت میں کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب روپے کا ریلیف ملے گا۔

اس سے قبل نیپرا نے کے الیکٹرک کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے سے لے کر 4 روپے 49 پیسے تک اضافے کی منظوری دی تھی اور یہ ایڈجسٹمنٹ اکتوبر، نومبر، دسمبر 2022 اور جنوری 2023 میں استعمال کیے گئے یونٹ پر چارج کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو جنوری سے اپریل 2023 تک 4 ماہ میں وصول کی جائے گی۔

 
 

Advertisement